تاریخ اشاعت: February 18, 2026 - 3:13 PM
Karachi Administration Removes Encroachments at 26 Locations, Seals Six Commercial Properties
کراچی میں تجاوزات کے خلاف انتظامی کارروائیاں، 26 مقامات کلیئر، 6 کمرشل یونٹس سیل
▫️ ضلعی زنتظامیہ کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش، شہری گزرگاہوں اور ٹریفک بہاؤ کی بحالی پر توجہ ▫️ ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل یونٹس کو قانونی تقاضے پورے ہونے تک بند رکھنے کا فیصلہ
کراچی | ری نیوز پاکستان کراچی کے مختلف اضلاع میں شہری نظم و نسق اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے 26 مقامات پر غیر مجاز رکاوٹوں کو ختم کر دیا، جبکہ ضابطہ جاتی خلاف ورزیو...
کراچی کے مختلف اضلاع میں شہری نظم و نسق اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے 26 مقامات پر غیر مجاز رکاوٹوں کو ختم کر دیا، جبکہ ضابطہ جاتی خلاف ورزیوں پر 6 کمرشل یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔ اس پیش رفت سے متعلق ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں کا مقصد عوامی گزرگاہوں کی اصل حیثیت کی بحالی، شہری ڈھانچے کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا اور مقررہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو مضبوط بنانا ہے۔ سیل کیے گئے یونٹس کو اس وقت تک بند رکھا جائے گا جب تک متعلقہ مالکان قانونی تقاضوں کی تکمیل اور ضابطہ جاتی منظوری حاصل نہیں کرتے۔
حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہری حدود میں غیر مجاز استعمال اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہری انفراسٹرکچر کے مؤثر استعمال، ٹریفک مینجمنٹ اور منظم شہری ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔