ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

843 news articles

کراچی میں ہوٹلوں، شادی ہالز اور ایئر بی این بی پراپرٹیز پر ایک فیصد ٹیکس لگانے کی تیاری

▫️مجوزہ میونسپل لیوی پر اعتراضات اور تجاویز کے لیے عوامی سماعت 10 جون کو ہوگی

کراچی: [ری نیوز پاکستان]
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر بھر میں ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، شادی ہالز، ایئر بی این بی پراپرٹیز اور دیگر ہاسپٹیلٹی کاروباروں پر نیا ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
مجوزہ اقدام کے تحت کے ایم سی ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، لاجز، شادی ہالز، مارکیز، شادی لانز، بینکوئٹ ہالز اور ایئر بی این بی رہائش گاہوں کے بلوں پر ایک فیصد ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس لیوی کو “انٹرٹینمنٹ ٹیکس، سٹی ٹورازم اینڈ ہاسپٹیلٹی” کے عنوان سے نئی کیٹیگری کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔
کے ایم سی حکام کے مطابق مجوزہ ٹیکس کا مقصد شہر کے محکمہ سیاحت کی مالی پوزیشن کو مضبوط بنانا اور کراچی میں سیاحت و ہاسپٹیلٹی سے متعلق خدمات کو بہتر بنانا ہے۔ بلدیاتی ادارے کا مؤقف ہے کہ اس لیوی سے حاصل ہونے والی آمدن شہری سیاحت، ہاسپٹیلٹی مینجمنٹ اور متعلقہ عوامی خدمات کے لیے میونسپل اقدامات میں معاون ثابت ہوگی۔
میونسپل کمشنر ابرار احمد جعفر نے اس تجویز پر عوامی اعتراضات اور سفارشات طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں 10 جون کو کے ایم سی ہیڈ آفس میں سماعت مقرر کی گئی ہے، جہاں شہری، کاروباری نمائندے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز مجوزہ ٹیکس سے متعلق اپنی آرا پیش کر سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئی لیوی اور اس سے متعلق بائی لاز کو منظوری کے لیے آئندہ میونسپل بجٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ تجویز سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت مقامی حکومتوں کو حاصل اختیارات کے مطابق پیش کی گئی ہے، جس کے تحت بلدیاتی ادارے اپنی حدود میں ٹیکس، فیس، ریٹس اور ٹولز عائد کر سکتے ہیں۔
مجوزہ ٹیکس کے نتیجے میں کراچی میں ہوٹل قیام، شادی تقریبات، بینکوئٹ بکنگز اور مختصر مدت کی رہائشی سہولیات کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، کیونکہ کاروباری ادارے یہ اضافی بوجھ صارفین کے حتمی بلوں میں منتقل کر سکتے ہیں۔
یہ تجویز پہلے ہی سٹی کونسل میں سیاسی توجہ حاصل کر چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی، پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان اور دیگر کونسل نمائندوں سمیت اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے پر مشاورت شروع کر دی ہے اور آئندہ دنوں میں اپنا باضابطہ مؤقف سامنے لانے کا امکان ہے۔
ہوٹلوں، شادی ہالز اور ہاسپٹیلٹی سروسز سے وابستہ کاروباری حلقے بھی عوامی سماعت سے قبل مجوزہ لیوی کے مالی اثرات کا جائزہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ میونسپل بجٹ میں منظوری کے عمل اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے موصول ہونے والے ردعمل پر منحصر ہوگا۔
پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور، پائن ایونیو اور پائن ایگزیکٹو بلاکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیدادوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایل ڈی اے سٹی میں تصدیق شدہ جنرل پاور آف اٹارنی (مختارنامہ عام) کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی کام میں پیش رفت

▫️ وسیع رہائشی و تفریحی سہولیات کے ساتھ محفوظ اور چار دیواری سے گھری فارم ہاؤس کمیونٹی کے قیام کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں جاری

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی سرگرمیوں میں پیش رفت جاری ہے۔

محتسب پنجاب کی مداخلت پر سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار

▫️ متعلقہ حکام کو واگزار کرائی گئی اراضی کے تحفظ اور دوبارہ غیر قانونی قبضے کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت

محتسب پنجاب کی مداخلت اور احکامات پر صوبے کے مختلف سرکاری محکموں کی ملکیتی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا کے دوبارہ سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہے۔

راولپنڈی کی دو اہم سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے ایک ارب 24 کروڑ روپے کی منظوری

▫️ چوہدری بوستان خان روڈ اور کھوکھر چوک سے جہاز گراؤنڈ تک سڑک کی بحالی کے منصوبوں کے لیے فنڈز ڈسٹرکٹ کونسل فراہم کرے گی

راولپنڈی کی دو اہم سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے ایک ارب 24 کروڑ روپے کی منظوریچوہدری بوستان خان روڈ اور کھوکھر چوک سے جہاز گراؤنڈ تک سڑک کی بحالی کے منصوبوں کے لیے فنڈز ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی فراہم کرے گیراولپنڈی | ری نیوز پنجاب نامہ نگارمحکم...

حیدرآباد میں اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، چیف سیکریٹری سندھ کی دسمبر کے وسط تک کام مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ آٹو بھان روڈ کے 5 ارب 80 کروڑ، پمپنگ اسٹیشن کے ایک ارب 6 کروڑ اور علمدار کنٹری روڈ کے ایک ارب 3 کروڑ روپے کے منصوبوں کا معائنہ

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے حیدرآباد میں جاری مختلف اہم ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام تیز کرنے اور دسمبر کے وسط تک منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں