ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

856 news articles

ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن، لاہور میں 112 املاک سیل کر دی گئیں

ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن، لاہور میں 112 املاک سیل کر دی گئیں

نجی سکول، ریستوران، کیفے، سیلون، فارمیسیز، کار شوروم، دکانیں اور دفاتر سیل کی گئی املاک میں شامل

لاہور : ری نیوز پاکستان
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے لاہور کے مختلف ایل ڈی اے کنٹرولڈ علاقوں میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 112 املاک سیل کر دیں۔
آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا، جس کے دوران گلبرگ، فیصل ٹاؤن، سمن آباد، گجرپورہ، پونچھ روڈ اور علامہ اقبال ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔
ایل ڈی اے کے مطابق گلبرگ اور فیصل ٹاؤن میں رہائشی املاک کے غیرقانونی کمرشل استعمال پر 28 املاک سیل کی گئیں۔ اسی طرح سمن آباد، گجرپورہ اور پونچھ روڈ میں غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 69 املاک سیل کی گئیں۔
دوسری جانب علامہ اقبال ٹاؤن میں ریکوری آپریشن کے دوران کمرشل فیس ادا نہ کرنے والی مزید 15 املاک کو سیل کر دیا گیا۔
سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، بیوٹی سیلون، کیفے، ریستوران، فوڈ پوائنٹس، گراسری سٹورز، فارمیسیز، دکانیں، کار شورومز، دفاتر اور دیگر تجارتی مراکز شامل ہیں، جو ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام کر رہے تھے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ کارروائیاں شہر میں غیرقانونی کمرشلائزیشن کی روک تھام، شہری منصوبہ بندی کے قوانین پر عمل درآمد اور تجارتی املاک کے مالکان کو قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واضح کیا کہ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی علاقے یا کاروبار کو قواعد کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کمشنر بہاولپور کی بندرا پلی سے سہولت بازار تک سڑک کی معیاری تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت

کمشنر بہاولپور کی بندرا پلی سے سہولت بازار تک سڑک کی معیاری تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت

▫️ محکمہ ہائی ویز کو سڑک کی بنیاد کی تیاری جلد مکمل کرنے، مضبوط شولڈرز تعمیر کرنے اور اعلیٰ معیار کی ٹف ٹائلز لگانے کا حکم

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے بندرا پلی سے سہولت بازار تک زیرِ تعمیر سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو معیاری تعمیراتی مواد کے استعمال اور انجینئرنگ کے مقررہ معیارات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ حکومت کا کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ وصولی 25 ارب 50 کروڑ روپے تک بڑھانے کا ہدف

سندھ حکومت کا کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ وصولی 25 ارب 50 کروڑ روپے تک بڑھانے کا ہدف

▫️ کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں ٹیکس وصولی بڑھانے کا منصوبہ، جائیدادوں کا ڈیٹا بیس 45 لاکھ ریکارڈز تک پہنچ گیا، ٹیکس ادائیگی کی شرح 22 فیصد

سندھ حکومت نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام (سندھ پریپ) کے تحت کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ وصولی 2 ارب 30 کروڑ روپے سے بڑھا کر 25 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

لاہور میں تاروگل روڈ پر رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر پابندیاں عائد

لاہور میں تاروگل روڈ پر رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر پابندیاں عائد

▫️ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا رائیونڈ کے اشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عوامی نوٹس جاری

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) نے رائیونڈ کے نشتر زون میں واقع تاروگل روڈ کے اطراف غیر مجاز رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر پابندی سے متعلق عوامی نوٹس جاری کردیا ہے۔

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی تاریخی عمارتوں اور بازاروں کی بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی تاریخی عمارتوں اور بازاروں کی بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی

▫️ منصوبے کے تحت تاریخی ورثے کا تحفظ، پیدل چلنے والوں کے لیے موزوں گلیوں کی تعمیر اور بجلی کی تاروں کو زیرِ زمین منتقل کیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ نے راولپنڈی کے اندرون شہر میں واقع متعدد تاریخی عمارتوں اور بازاروں کے تحفظ اور بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

▫️ اہم شاہراہ منصوبے سے این فائیو اور ایم ون کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا، اسلام آباد ایئرپورٹ تک رسائی اور خیبرپختونخوا سے آنے والے مسافروں کو سہولت ملے گی

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر مجموعی طور پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

▫️ قرارداد میں آزاد کشمیر کی سڑکوں، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو اہم قرار دیا گیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے خطے میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ سفری تحفظ بہتر بنانے کے لیے نئی سرنگ، لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ کے حفاظتی ڈھانچوں، سڑک پر روشنی اور ریسکیو سروسز کی فراہمی کا فیصلہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ اسکردو روڈ پر جاری تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

▫️ پارک روڈ کو مارگلہ انکلیو سے ملانے والی نئی شاہراہ پر مجوزہ تعمیراتی ضوابط کے تحت تجارتی اور کثیرالمقاصد منصوبے قائم کیے جائیں گے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ نے اسلام آباد میں پارک روڈ سے مارگلہ انکلیو کو ملانے والی زیرِ تعمیر 3.8 کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام اسلام آباد ایونیو رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں