تاریخ اشاعت: April 18, 2026 - 9:50 AM
Prolonged Power Outages Push Industry into Crisis, Export Targets at Risk: Lahore Chamber
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے صنعتیں بحران کا شکار، برآمدی اہداف خطرے میں ہے, لاہور چیمبر
▫️پیرا فورس کی کارروائیوں اور لاک ڈاؤن پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ، مہنگائی میں اضافے پر اظہار تشویش
لاہور: ری نیوز پاکستان لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے صنعتی شعبے کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے، جس کے باعث برآمدی اہداف کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔ دیگر...
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے صنعتی شعبے کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے، جس کے باعث برآمدی اہداف کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔
دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اور لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کاروباری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی بچانے کے نام پر تاجروں کو نقصان پہنچانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
صدر چیمبر نے پیرا فورس کی کارروائیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات سے تجاوز مسائل کو بڑھا رہا ہے اور لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کا موجودہ طریقہ کار غیر مؤثر ہے، جس پر حکومت کو فوری نظرثانی کرنی چاہیے۔
سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ نے کہا کہ بجلی کی قلت کے باعث صنعتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹوں کی بندش کے دوران ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے اور ملک میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی بھی مناسب بجلی کی فراہمی کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اس موقع پر نائب صدر خرم لودھی، شاویز طاہر ملک، عبدالمجید اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔