ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

856 news articles

فروغ بلیو اکانومی ویژن پر تیز پیش رفت، سیکرٹری ہاؤسنگ کا شرمپ فارمز مظفرگڑھ منصوبے کا دورہ

فروغ بلیو اکانومی ویژن پر تیز پیش رفت، سیکرٹری ہاؤسنگ کا شرمپ فارمز مظفرگڑھ منصوبے کا دورہ

▫️وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فروغ بلیو اکانومی ویژن پر عمل درآمد کے سلسلہ میں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے شرمپ فارمز مظفرگڑھ منصوبے کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مظفر گڑھ: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان دورے کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سیکرٹری ہاؤسنگ کو بریفنگ دی گئی کہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 350 تالا...

مظفر گڑھ: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان
دورے کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سیکرٹری ہاؤسنگ کو بریفنگ دی گئی کہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 350 تالاب، ٹیوب ویلز اور ہارویسٹنگ پٹس 28 فروری تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ نورالامین مینگل نے ڈائیکس کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈائیکس کی کمپیکشن منظور شدہ معیار کے مطابق کی جائے۔ انہوں نے سول تنصیب کے لیے معیاری تعمیرات یقینی بنانے پر زور دیا اور 21 کلومیٹر مین ڈرین کی کھدائی فوری شروع کرنے کی ہدایت جاری کی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے اضافی مشینری اور لیبر تعینات کرنے کی ہدایت دی اور ٹھیکیدار کو معیار اور مقدار پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ایف ڈبلیو او کو مقررہ ٹائم لائن پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور بلیو اکانومی کا فروغ صوبے کی معاشی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں متعلقہ ادارے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔
کمشنر بہاولپور کی بندرا پلی سے سہولت بازار تک سڑک کی معیاری تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت

کمشنر بہاولپور کی بندرا پلی سے سہولت بازار تک سڑک کی معیاری تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت

▫️ محکمہ ہائی ویز کو سڑک کی بنیاد کی تیاری جلد مکمل کرنے، مضبوط شولڈرز تعمیر کرنے اور اعلیٰ معیار کی ٹف ٹائلز لگانے کا حکم

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے بندرا پلی سے سہولت بازار تک زیرِ تعمیر سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو معیاری تعمیراتی مواد کے استعمال اور انجینئرنگ کے مقررہ معیارات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ حکومت کا کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ وصولی 25 ارب 50 کروڑ روپے تک بڑھانے کا ہدف

سندھ حکومت کا کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ وصولی 25 ارب 50 کروڑ روپے تک بڑھانے کا ہدف

▫️ کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں ٹیکس وصولی بڑھانے کا منصوبہ، جائیدادوں کا ڈیٹا بیس 45 لاکھ ریکارڈز تک پہنچ گیا، ٹیکس ادائیگی کی شرح 22 فیصد

سندھ حکومت نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام (سندھ پریپ) کے تحت کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ وصولی 2 ارب 30 کروڑ روپے سے بڑھا کر 25 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

لاہور میں تاروگل روڈ پر رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر پابندیاں عائد

لاہور میں تاروگل روڈ پر رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر پابندیاں عائد

▫️ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا رائیونڈ کے اشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عوامی نوٹس جاری

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) نے رائیونڈ کے نشتر زون میں واقع تاروگل روڈ کے اطراف غیر مجاز رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر پابندی سے متعلق عوامی نوٹس جاری کردیا ہے۔

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی تاریخی عمارتوں اور بازاروں کی بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی تاریخی عمارتوں اور بازاروں کی بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی

▫️ منصوبے کے تحت تاریخی ورثے کا تحفظ، پیدل چلنے والوں کے لیے موزوں گلیوں کی تعمیر اور بجلی کی تاروں کو زیرِ زمین منتقل کیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ نے راولپنڈی کے اندرون شہر میں واقع متعدد تاریخی عمارتوں اور بازاروں کے تحفظ اور بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

▫️ اہم شاہراہ منصوبے سے این فائیو اور ایم ون کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا، اسلام آباد ایئرپورٹ تک رسائی اور خیبرپختونخوا سے آنے والے مسافروں کو سہولت ملے گی

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر مجموعی طور پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

▫️ قرارداد میں آزاد کشمیر کی سڑکوں، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو اہم قرار دیا گیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے خطے میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ سفری تحفظ بہتر بنانے کے لیے نئی سرنگ، لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ کے حفاظتی ڈھانچوں، سڑک پر روشنی اور ریسکیو سروسز کی فراہمی کا فیصلہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ اسکردو روڈ پر جاری تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

▫️ پارک روڈ کو مارگلہ انکلیو سے ملانے والی نئی شاہراہ پر مجوزہ تعمیراتی ضوابط کے تحت تجارتی اور کثیرالمقاصد منصوبے قائم کیے جائیں گے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ نے اسلام آباد میں پارک روڈ سے مارگلہ انکلیو کو ملانے والی زیرِ تعمیر 3.8 کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام اسلام آباد ایونیو رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں