تاریخ اشاعت: October 15, 2026 - 2:08 PM
Smart Town Houses Prepares to Hand Over Possession Within Two to Three Weeks to Buyers Who Have Completed Payments
سمارٹ ٹاؤن ہاؤسز: ادائیگیاں مکمل کرنے والے خریداروں کو دو سے تین ہفتوں میں قبضہ دینے کی تیاری
▫️ باقی تعمیراتی کام بھی جاری؛ دیگر گھروں کی حوالگی بھی ادائیگی پلان کی مدت مکمل ہونے سے پہلے کرنے کی کوشش کا اظہار
لاہور : ریاض حسین ری نیوز پاکستانڈی ایچ اے لاہور کے معروف رئیل اسٹیٹ بزنس مین, بلڈر, سی ای او شاہان ایسوسی ایٹس شاہان شیخ نے رائیونڈ روڈ پر واقع اپنے رہائشی منصوبے سمارٹ ٹاؤن ہاؤسز کے حوالے سے کہا ہے کہ اپنی ادائیگیاں مقررہ مدت سے پہلے ...
ڈی ایچ اے لاہور کے معروف رئیل اسٹیٹ بزنس مین, بلڈر, سی ای او شاہان ایسوسی ایٹس شاہان شیخ نے رائیونڈ روڈ پر واقع اپنے رہائشی منصوبے سمارٹ ٹاؤن ہاؤسز کے حوالے سے کہا ہے کہ اپنی ادائیگیاں مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے والے خریداروں کو آئندہ دو سے تین ہفتوں کے اندر قبضہ دینے کی تیاری کی جا رہی ہے، یہ حوالگی منصوبے کے لیے متعین ادائیگی پلان کی مدت مکمل ہونے سے پہلے کی جائے گی۔ یہ حوالگی دو ٹاورز کی ہے باقی رہائشی یونٹس پر تعمیراتی کام جاری رہے گا۔
منصوبے کی موجودہ پیش رفت اور خریداروں کو چابیاں دینے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سمارٹ ٹاؤن ہاؤسز متعارف کراتے وقت ڈھائی سال کا ادائیگی پلان دیا گیا تھا۔ تاہم بعض خریداروں نے جلد قبضہ حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی اور اسی مقصد کے لیے اپنی ادائیگیاں بھی جلد مکمل کر دیں۔
'ری نیوز پاکستان ' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعلقہ خریداروں کو اگلے دو سے تین ہفتوں میں قبضہ فراہم کرنے کا ارادہ ہے، جس سے انہیں ادائیگی پلان کی اصل مدت ختم ہونے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
دیگر گھروں کی تعمیر کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کام ساتھ ساتھ جاری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ باقی گھروں کی حوالگی بھی متعلقہ ادائیگی پلان کی مدت مکمل ہونے سے پہلے کر دی جائے۔
تعمیراتی معیار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شاہان شیخ نے کہا کہ ابتدائی حوالگی کے موقع پر 'ری نیوز پاکستان' کے نمائندے کو دورے کی دعوت دی جائے گی تاکہ وہ مکمل ہونے والے کام اور اس کے معیار کا از خود خود جائزہ لے سکے۔ واضح رہے کہ اپارٹمنٹس پر مشتمل یہ رہائشی منصوبہ رائیونڈ روڈ پر اتحاد ٹاؤن فیز ون سے ملحقہ اراضی پر تیار کیا جارہا ہے۔