ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

بحریہ ٹاؤن کا ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک سے علیحدگی کا فیصلہ، 87.96 فیصد حصص فروخت کرنے کی تیاری

▫️ مجوزہ معاہدہ ایس ای سی پی اور متعلقہ اداروں کی منظوری سے مشروط، ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کو مسلسل پانچویں مالی سال بھی خسارے کا سامنا

بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں اپنی اکثریتی حصص داری فروخت کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں اپنی اکثریتی حصص داری فروخت کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ دو سرمایہ کاروں، کامران ملک اور شیخ علی باقضا نے بینک میں بحریہ ٹاؤن کے کنٹرولنگ حصص خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جس کے نتیجے میں مالیاتی ادارے کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

10 نومبر 2026 کو پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمع کرائی گئی انفارمیشن کے مطابق مجوزہ خریدار بحریہ ٹاؤن کے 87.9639 فیصد حصص خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن کی مجموعی تعداد 11 کروڑ 92 لاکھ 79 ہزار 77 بنتی ہے۔ یہ حصص شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت حاصل کیے جائیں گے۔ مجوزہ سودے میں بینک کے مزید 81 لاکھ 60 ہزار 462 حصص، جو مجموعی جاری شدہ حصص کے تقریباً 6.02 فیصد کے برابر ہیں، خریدنے کے لیے عوامی پیشکش بھی شامل ہے۔یہ حالیہ اعلان اسی سرمایہ کار گروپ کی جانب سے یکم نومبر 2026 کو ظاہر کیے گئےحصول کے ارادہ کی مدت ختم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ مقررہ مدت میں پیشکش کا اعلان نہ ہونے کے باعث وہ ارادہ غیر مؤثر ہوگیا تھا۔ اس سلسلے میں اے کے ڈی سکیورٹیز لمیٹڈ کو منیجر ٹو دی آفر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ حصص کی خریداری کے ارادے کا باضابطہ عوامی اعلان 12 نومبر (کل) 2026 کو اخبارات میں شائع کیے جانے کا پروگرام ہے۔

بینک کے حصص کی مجوزہ خریداری سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سمیت متعلقہ ریگولیٹری اور کارپوریٹ اداروں کی منظوری سے مشروط ہوگی۔ اس میں ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری بھی شامل ہے۔

سٹاک ایکسچینج کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اگر متعلقہ ریگولیٹری ادارے مطلوبہ منظوری نہیں دیتے تو مجوزہ خریداری کا اعلان واپس لیا جا سکتا ہے۔ انفارمیشن کے مطابق دونوں مجوزہ خریداروں یا ان کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے والے افراد کے پاس اس وقت بینک کے کوئی ووٹنگ حقوق موجود نہیں ہیں۔ اسی طرح حصص کی خریداری سے متعلق کوئی ناقابلِ تنسیخ وعدہ، آپشن، وارنٹ یا قابلِ تبادلہ سیکیورٹیز بھی ظاہر نہیں کی گئیں۔

مجوزہ خریداروں میں شامل کامران ملک بین الاقوامی ویلتھ مینجمنٹ کے شعبے میں تقریباً 28 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اے بی این ایمرو، کریڈٹ سوئس، جولیس بیئر اور یو بی ایس جیسے بڑے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ کامران ملک اس وقت جنیوا میں مقیم ہیں اور امریکا، دبئی، لندن اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی مراکز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ڈیجیٹل کرنسیوں کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کی تحقیق بھی کر رہے ہیں۔ دوسرے مجوزہ خریدار شیخ علی باقضا یونیکورن گروپ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ انہیں بین الاقوامی تجارت، شپنگ، بندرگاہی لاجسٹکس، کموڈٹی ٹریڈنگ اور ایوی ایشن ٹیکنالوجی سروسز کے شعبوں میں کاروباری تجربہ حاصل ہے۔ شیخ علی باقضا کراچی میں رجسٹرڈ سات کمپنیوں میں بھی نمایاں ووٹنگ حصص رکھتے ہیں۔

ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کے جاری شدہ عام حصص کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 56 لاکھ ہے، جن میں سے ہر حصص کی بنیادی مالیت 10 روپے ہے۔ بینک 1996 سے اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہے۔ 30 جون 2026 تک کے شیئر ہولڈنگ ریکارڈ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے پاس بینک کے 87.9639 فیصد حصص تھے، جبکہ مقامی عوامی سرمایہ کاروں کی ملکیت 12.0133 فیصد اور دیگر سرمایہ کاروں کی حصص داری 0.0228 فیصد تھی۔ بینک کے حصص کی قیمت 6 نومبر 2026 کو کاروبار کے اختتام پر 12 روپے 14 پیسے ریکارڈ کی گئی، جبکہ اعلان سے قبل 28 روز کے دوران حصص کی وزنی اوسط قیمت 12 روپے 94 پیسے رہی۔

مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک مسلسل پانچ مالی سال سے خسارے میں ہے اور اس دوران حصص یافتگان کو کوئی ڈیویڈنڈ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ مالی سال 2026 میں بینک کا خالص خسارہ بڑھ کر 7 کروڑ 37 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گیا، جو مالی سال 2025 میں 6 کروڑ 84 لاکھ روپے تھا۔ اسی طرح فی حصص خسارہ 50 پیسے سے بڑھ کر 54 پیسے ہو گیا۔

بینک کے مجموعی اثاثے بھی مالی سال 2025 کے 66 کروڑ 8 لاکھ روپے سے کم ہو کر مالی سال 2026 میں 57 کروڑ 13 لاکھ 20 ہزار روپے رہ گئے۔ اس دوران حصص یافتگان کے مجموعی حقوق، یعنی شیئر ہولڈرز ایکویٹی، 50 کروڑ 25 لاکھ 80 ہزار روپے سے کم ہو کر 42 کروڑ 92 لاکھ 50 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی۔

بحریہ ٹاؤن کے اکثریتی حصص کی مجوزہ فروخت ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کی ملکیتی ساخت میں ایک اہم تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ اس سودے کی تکمیل سے بحریہ ٹاؤن کی بینک میں کنٹرولنگ سرمایہ کاری ختم ہو جائے گی۔ تاہم ابھی حصص کی خرید و فروخت کا معاہدہ مکمل نہیں ہوا اور ضروری ریگولیٹری و کارپوریٹ منظوریوں کے حصول اور حصص کی منتقلی تک بحریہ ٹاؤن بینک کا اکثریتی حصص یافتہ برقرار رہے گا۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں