ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

پاکستان میں سیمنٹ کی ترسیل 50.58 ملین ٹن تک پہنچ گئی، تعمیراتی سرگرمیوں میں بحالی بڑی وجہ قرار

▫️مقامی فروخت میں تقریباً 10 فیصد اضافہ، کم شرح سود اور تعمیراتی شعبے کی بحالی سے طلب میں نمایاں بہتری

کراچی | ری نیوز پاکستان
پاکستان میں تعمیراتی سرگرمیوں کی بحالی اور شرح سود میں کمی کے باعث مالی سال 26-2025 کے دوران سیمنٹ کی طلب میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ صنعت کی مجموعی ترسیل تقریباً 8 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 50.58 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔
اے کے ڈی سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی فروخت میں بہتری کی بنیادی وجہ مقامی طلب میں اضافہ تھا۔ مالی سال کے دوران مقامی فروخت تقریباً 9 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے 41 ملین ٹن کے قریب پہنچ گئی۔
جون 2026 میں مقامی سیمنٹ کی ترسیل سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافے کے ساتھ 3.54 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی، جبکہ پورے مالی سال کے دوران مقامی فروخت تقریباً 41.57 ملین ٹن رہی، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے۔
صرف جون کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 18.4 فیصد اضافے سے 4.33 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق فروخت میں اس نمایاں اضافے کی ایک وجہ گزشتہ سال عید کی تعطیلات کے باعث کم رہنے والی فروخت بھی تھی۔
جون کے دوران ملک کے شمالی حصے میں سیمنٹ کی ترسیل 16 فیصد اضافے کے ساتھ 3.01 ملین ٹن رہی، جبکہ جنوبی خطے میں فروخت 23 فیصد بڑھ کر 1.31 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔
گزشتہ مالی سال میں سیمنٹ صنعت کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا استعمال بڑھ کر 59 فیصد ہوگیا، جو گزشتہ مالی سال میں 56 فیصد تھا۔ شمالی خطے میں پیداواری صلاحیت کا استعمال 49 فیصد سے بڑھ کر 53 فیصد ہوگیا، جس کی بنیادی وجہ مقامی طلب میں اضافہ تھا۔
جنوبی خطے کی سیمنٹ ملوں میں پیداواری صلاحیت کا استعمال 79 فیصد سے بڑھ کر 84 فیصد تک پہنچ گیا۔ جنوبی ملوں کی کارکردگی کو سمندری راستے سے ہونے والی برآمدات میں 9 فیصد اضافے سے بھی سہارا ملا۔
ملک کی کئی بڑی سیمنٹ کمپنیوں نے جون کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا۔ لکی سیمنٹ کی مجموعی ترسیل 31 فیصد اضافے کے ساتھ 0.91 ملین ٹن رہی، جبکہ اس کی مقامی فروخت میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ پورے مالی سال کے دوران کمپنی نے 9.668 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔
فوجی سیمنٹ کی جون میں ترسیل 11 فیصد اضافے کے ساتھ 0.48 ملین ٹن جبکہ ڈی جی خان سیمنٹ کی فروخت 12 فیصد بڑھ کر 0.39 ملین ٹن ہوگئی۔ کوہ نور سیمنٹ اور پائنیئر سیمنٹ نے بھی دو ہندسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا۔
پاور سیمنٹ کی کارکردگی نمایاں رہی، جس کی جون میں ترسیل سالانہ بنیاد پر 60 فیصد اضافے کے ساتھ 0.28 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ میپل لیف سیمنٹ کی جون کی فروخت میں معمولی کمی ہوئی، تاہم پورے مالی سال کے دوران کمپنی نے 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔
مارکیٹ ماہرین نے مالی سال 2026 27 کے لیے بھی سیمنٹ صنعت کے حوالے سے مثبت امکانات ظاہر کیے ہیں۔ معاشی سرگرمیوں میں بحالی، مالیاتی پالیسی میں نرمی، تعمیراتی شعبے کے لیے بجٹ ریلیف اور ہاؤسنگ فنانس میں توسیع سے طلب میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
اے کے ڈی سکیورٹیز نے مالی سال 2026 27 میں مقامی سیمنٹ کی کھپت میں تقریباً 8 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ تعمیراتی لاگت اور عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمتوں میں ممکنہ کمی سے کمپنیوں کے منافع میں بھی بہتری آسکتی ہے۔
تاہم تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی دوبارہ بڑھنے اور تیل یا کوئلے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے سیمنٹ کی طلب، پیداواری لاگت اور صنعت کے منافع پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
شرح سود میں کمی، مالی معاونت، ہاؤسنگ فنانس میں توسیع اور تعمیراتی و انفراسٹرکچر منصوبوں میں اضافے کے باعث سیمنٹ صنعت آنے والے مہینوں میں پاکستان کی تعمیراتی سرگرمیوں اور مجموعی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں