ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

کراچی کے گلوب ریزیڈنسی ریٹ کی آمدن 4.8 ارب روپے، یونٹ ہولڈرز کیلئے 40 فیصد نقد منافع کا اعلان

▫️نیا ناظم آباد گلوب ریزیڈنسی اپارٹمنٹس سے منسلک ریٹ کا خالص منافع 578 ملین روپے تک پہنچ گیا، یونٹ ہولڈرز کو 4 روپے فی یونٹ ملیں گے

کراچی | ری نیوز پاکستان
کراچی کے نیا ناظم آباد میں گلوب ریزیڈنسی اپارٹمنٹس سے منسلک گلوب ریزیڈنسی ریٹ نے مالی سال 2026 کے دوران آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کرتے ہوئے یونٹ ہولڈرز کیلئے 40 فیصد نقد منافع کا اعلان کردیا ہے۔
مالی نتائج کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال میں گلوب ریزیڈنسی ریٹ کی سیلز تقریباً 4.80 ارب روپے رہیں، جو گزشتہ مالی سال میں تقریباً 2.63 ارب روپے تھیں۔
اس طرح ایک سال کے دوران سیلز میں تقریباً 82.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ریٹ کا خالص منافع بھی گزشتہ سال کے 539.23 ملین روپے سے بڑھ کر تقریباً 578.18 ملین روپے ہوگیا۔
فی یونٹ آمدن بھی 3.85 روپے سے بڑھ کر 4.13 روپے ہوگئی۔
گلوب ریزیڈنسی ریٹ نے مالی سال 2026 کیلئے 4 روپے فی یونٹ نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے، جو یونٹ کی 10 روپے بنیادی قیمت کے حساب سے 40 فیصد بنتا ہے۔
یہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کے بعد گلوب ریزیڈنسی ریٹ کی جانب سے مسلسل چوتھا سالانہ منافع ہے۔ مالی سال 2025 میں 3.50 روپے، مالی سال 2024 میں 1.75 روپے جبکہ مالی سال 2023 میں 3 روپے فی یونٹ تقسیم کیے گئے تھے۔
گلوب ریزیڈنسی ریٹ کو عارف حبیب ڈولمن ریٹ مینجمنٹ لمیٹڈ چلاتی ہے اور اسے پاکستان اور جنوبی ایشیا کا پہلا لسٹڈ ڈیویلپمنٹ ریٹ قرار دیا جاتا ہے۔
اس ریٹ سے منسلک گلوب ریزیڈنسی اپارٹمنٹس نیا ناظم آباد کراچی میں واقع ہیں، جہاں نو ٹاورز میں تقریباً 1,344 اپارٹمنٹس شامل ہیں۔
تازہ مالی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ منصوبے میں فروخت بڑھنے کے ساتھ ریٹ کی آمدن اور یونٹ ہولڈرز کیلئے تقسیم ہونے والے منافع میں بھی بہتری آئی ہے۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں