تاریخ اشاعت: September 17, 2026 - 4:08 PM
IMARAT Reconfirms August 14, 2027 Opening Date For Courtyard By Marriott Islamabad
عمارات گروپ نے کورٹ یارڈ میریٹ اسلام آباد کے افتتاح کی تاریخ 14 اگست 2027 مقرر کر دی
▫️جی 11 مرکز میں 200 سویٹس پر مشتمل فورس سٹار عالمی ہوٹل دارالحکومت کی ہاسپٹیلٹی مارکیٹ میں نیا اضافہ ثابت ہوگا
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانمعروف ڈویلپر عمارات گروپ نے کورٹ یارڈ میریٹ اسلام آباد کے افتتاح کی تاریخ 14 اگست 2027 دوبارہ مقرر کر دی ہے۔
معروف ڈویلپر عمارات گروپ نے کورٹ یارڈ میریٹ اسلام آباد کے افتتاح کی تاریخ 14 اگست 2027 دوبارہ مقرر کر دی ہے۔ عالمی معیار کا یہ دور سٹار ہوٹل اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 مرکز میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔
ڈویلپر کی جانب سے جاری تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق 200 سویٹس پر مشتمل اس کو مقررہ تاریخ پر آپریشنل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جو اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی ہاسپٹیلٹی انڈسٹری میں ایک اہم اضافہ ہوگا۔
عمارات کی سرکاری معلومات کے مطابق جی 11 منصوبے کیلئے فنانسنگ ایم سی بی بینک فراہم کر رہا ہے جبکہ اس منصوبے میں کوئی یونٹس فروخت کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ یہ منصوبہ ان برانڈڈ ہاسپٹیلٹی منصوبوں سے مختلف ہے جہاں بعض اوقات ہوٹل رومز یا سویٹس کو سرمایہ کاری کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔
عمارات اس سے قبل بھی اعلان کر چکا ہے کہ کورٹ یارڈ میریٹ اور ریزیڈنس اِن بائی میریٹ اسلام آباد دونوں ہوٹلز کا افتتاح ایک ہی تاریخ پر متوقع ہے، جس سے پاکستان کی ہاسپٹیلٹی مارکیٹ میں میریٹ برانڈز کی موجودگی مزید بڑھے گی۔
ڈویلپر کے مطابق کورٹ ہارڈ میریٹ اسلام آباد ایک دور سٹار ہوٹل ہوگا جس میں 200 سویٹس شامل ہوں گے اور جہاں سے مارگلہ پہاڑیوں کا نظارہ بھی کیا جا سکے گا۔
جی 11 سائٹ پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں پہلے سے تعمیراتی ڈھانچے اور بیرونی کاموں میں پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی تاریخ ہوٹل کی تکمیل اور آپریشن شروع کرنے کیلئے ڈویلپر کی جانب سے مقرر کردہ ہدف ہے۔
عالمی برانڈ کے اس ہوٹل کے آغاز سے جی 11 مرکز میں کاروباری، ادارہ جاتی اور تفریحی مسافروں کیلئے رہائشی سہولیات میں اضافہ متوقع ہے۔
آئی ایم اے آر اے ٹی کے مطابق یہ منصوبہ جدید رئیل اسٹیٹ اور ہاسپٹیلٹی اثاثوں کی ترقی کے وژن کا حصہ ہے۔