ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

ایرانی تجارتی وفد سرمایہ کاری، ٹرانزٹ ٹریڈ اور لاجسٹکس تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے گوادر پہنچ گیا

▫️چابہار فری زون آرگنائزیشن کا اعلیٰ سطحی وفد گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دعوت پر پاکستان پہنچا

گوادر | ری نیوز پاکستان
پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی، تجارتی اور لاجسٹکس تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چابہار فری زون آرگنائزیشن کا اعلیٰ سطحی ایرانی تجارتی وفد گوادر پہنچ گیا ہے۔
وفد کی قیادت چابہار فری زون آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد سعید اربابی کر رہے ہیں۔ ایرانی وفد پاکستان ایران سرحدی گزرگاہ گبد ریمدان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا۔
وفد میں ایران کے نمایاں سرمایہ کار، لاجسٹکس ماہرین اور بین الاقوامی تجارت سے وابستہ اہم شخصیات شامل ہیں۔ سرحد پر پہنچنے پر گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جہاند ہٹ اور دیگر نمائندوں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایرانی وفد گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دعوت پر گوادر کا دورہ کر رہا ہے۔ دورے کے دوران وفد گوادر فری زون، گوادر پورٹ اور شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
حکام کے مطابق وفد گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقع، بندرگاہی آپریشنز، لاجسٹکس سہولیات اور تجارتی و ٹرانزٹ نقل و حرکت کے لیے دستیاب انفراسٹرکچر کا معائنہ کرے گا۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
تجارتی حلقوں کے مطابق یہ دورہ گوادر اور چابہار کی جغرافیائی و تزویراتی اہمیت کے باعث خصوصی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ دونوں بندرگاہیں علاقائی تجارت، لاجسٹکس اور رابطہ کاری کے اہم مراکز سمجھی جاتی ہیں۔
دورے کے دوران مشترکہ لاجسٹکس نیٹ ورک کے قیام، ٹرانزٹ ٹریڈ انتظامات اور گوادر چابہار کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔ کاروباری نمائندوں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا تعاون خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور بندرگاہی شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں