ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

ماری انرجیز کا سالانہ منافع 87 ارب روپے سے تجاوز، آخری سہ ماہی میں ریکارڈ آمدنی

▫️مالی سال 2026 کی آخری سہ ماہی میں 37.46 ارب روپے منافع، گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 99 فیصد اضافہ

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان ماری انرجیز لمیٹڈ نے مالی سال 2026 میں مضبوط مالی اور عملی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87.07 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا، جبکہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کا منافع ریکارڈ 37.46 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ کمپنی کے مالی نتائج کے مطابق آخری سہ ماہی کا منافع گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 99 فیصد زیادہ رہا۔ پورے مالی سال کے دوران ماری انرجیز کا خالص منافع 87.07 ارب روپے رہا، جو گزشتہ مالی سال کے تقریباً 65.14 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ کمپنی کی عملی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھی گئی اور مالی سال کے دوران ہائیڈروکاربن کی مجموعی فروخت ریکارڈ 41.28 ملین بیرل تیل کے مساوی تک پہنچ گئی۔ پیداوار بڑھانے میں وزیرستان بلاک کے سپن وام فیلڈ اور ماری فیلڈ کی شمس دریافت نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ سپن وام فیلڈ سے تقریباً 50 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس جبکہ شمس دریافت سے 35 ملین مکعب فٹ یومیہ سے زیادہ پیداوار نے کمپنی کی مجموعی پیداوار میں اضافہ کیا۔ ماری انرجیز پاکستان کی بڑی تیل و گیس تلاش اور پیداوار کرنے والی کمپنیوں میں شامل ہے اور حالیہ عرصے میں نئی دریافتوں اور موجودہ فیلڈز سے پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔ کمپنی نے مارچ 2026 میں سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ماری فیلڈ کے شمس ون کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی نئی دریافت کا بھی اعلان کیا تھا۔ مالی سال 2026 کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی پیداوار، فیلڈز کی بہتر کارکردگی اور ہائیڈروکاربن فروخت میں اضافے نے کمپنی کے منافع کو نئی بلند سطح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں