ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

نشاط گروپ کا کنسورشیم فیسکو کی نجکاری کی دوڑ میں شامل، بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیز

▫️پاک جین لمیٹڈ کی قیادت میں سات کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری میں شرکت کے لیے پری کوالیفکیشن حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
نشاط گروپ سے وابستہ نمایاں کمپنیوں پر مشتمل ایک کنسورشیم نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کے عمل میں باضابطہ طور پر حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس پیش رفت کو پاکستان میں بجلی کی تقسیم کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری، انتظامی بہتری اور اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
اس پیش رفت کا انکشاف نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے ایک نوٹس میں کیا۔ کمپنی کے مطابق اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نجکاری کمیشن کی جانب سے فیسکو کی نجکاری کے لیے جاری کردہ ریکوئسٹ فار سٹیٹمنٹ آف کوالیفکیشن حاصل کرنے کے بعد کنسورشیم میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔
کنسورشیم میں نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ، پاک جین لمیٹڈ، لال پیر لمیٹڈ، نشاط پاور لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ، کوہ نور انرجی لمیٹڈ اور پاک الیکٹرون لمیٹڈ شامل ہیں۔
کنسورشیم کے انتظامی ڈھانچے کے تحت پاک جین لمیٹڈ کو مرکزی رکن مقرر کیا گیا ہے، جو نجکاری کے پورے عمل کے دوران کنسورشیم کی نمائندگی کرے گی اور اس سے متعلق تمام کاروباری اور انتظامی امور انجام دے گی۔
نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ نے واضح کیا ہے کہ اس مرحلے پر کمپنی نے فیسکو کے حصول کے حوالے سے کوئی حتمی یا قانونی طور پر لازم ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ممکنہ لین دین نجکاری کمیشن کی جانب سے پری کوالیفکیشن، تمام ضروری کارپوریٹ منظوریوں اور متعلقہ ریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔
فیسکو پاکستان کی بڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور اسے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈسکوز کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے۔ حکومت کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نظام کو زیادہ مؤثر بنانا، لائن لاسز میں کمی لانا، مالی کارکردگی بہتر کرنا اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
فیسکو کے ساتھ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کو بھی براہِ راست نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے اگست 2024 میں ان تینوں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی منظوری دی تھی۔
حکومت اس منصوبے کو توانائی کے شعبے میں طویل المدتی اصلاحات کا اہم حصہ قرار دیتی ہے، جس کے تحت سرکاری بجلی کمپنیوں کے مالی بوجھ میں کمی، انتظامی کارکردگی میں بہتری اور صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
نجکاری کمیشن حالیہ مہینوں کے دوران تینوں ڈسکوز کی تنظیمِ نو، مالی ڈھانچے کی بہتری اور سرمایہ کاروں سے رابطوں کے عمل کو آگے بڑھاتا رہا ہے۔ نجکاری کمیشن بورڈ اس سے قبل فیسکو، آئیسکو اور گیپکو کی فروخت کا عمل آسان بنانے کے لیے کئی اہم تنظیمی اقدامات کی منظوری بھی دے چکا ہے۔
دوسری جانب فیسکو کی نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 7 اگست 2026 مقرر کیا گیا ہے، تاکہ خواہش مند سرمایہ کار پری کوالیفکیشن سے متعلق ضروری دستاویزات مکمل کر سکیں۔
نشاط گروپ کی کمپنیوں پر مشتمل ایک بڑے صنعتی کنسورشیم کی اس عمل میں شمولیت سے حکومت کے بجلی کے شعبے کی نجکاری کے پروگرام میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے کا امکان ہے۔ اس پروگرام کو پاکستان کی اقتصادی اور انرجی ریفارمز کی حکمت عملی کا اہم جزو سمجھا جا رہا ہے۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں