ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

امریکا: نیوڈیا کا سٹارگیٹ ڈیٹا سینٹر ڈویلپر میں 3 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا منصوبہ

▫️رپورٹ کے مطابق لینسیم میں ابتدائی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 20 فیصد حصہ حاصل کیا جاسکتا ہے، مزید ایک ارب ڈالر مخصوص اہداف سے مشروط ہوگا

ٹیکساس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
امریکی چپ ساز کمپنی نیوڈیا مصنوعی ذہانت کیلئے تیزی سے بڑھتے ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر میں اپنی موجودگی مزید مضبوط کرنے کیلئے پاور انفراسٹرکچر کمپنی لینسیم میں 3 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔
رائٹرز نے دی انفارمیشن کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ نیوڈیا ابتدائی طور پر لینسیم میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جس کے بدلے اسے کمپنی میں تقریباً 20 فیصد حصہ ملنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بعض اہداف پورے ہونے سے مشروط ہوگی، جن میں بجلی کے گرڈ سے نئے رابطوں کا قیام بھی شامل ہے۔
لینسیم کو نجی سرمایہ کاری کمپنی بلیک سٹون کی حمایت حاصل ہے اور یہ ٹیکساس میں سٹارگیٹ ڈیٹا سینٹر منصوبے کیلئے زمین اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لینسیم کے زمین اور بجلی کے رابطوں سمیت کاروبار کی مجموعی مالیت تقریباً 10 ارب ڈالر لگائی گئی ہے۔
کمپنی کے پاس ٹیکساس کے شہر ایبی لین میں تقریباً ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل لینسیم کلین کیمپس موجود ہے، جو سٹارگیٹ منصوبے کا پہلا فعال مقام ہے۔
سٹارگیٹ، سافٹ بینک، اوپن اے آئی اور اوریکل کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کا مقصد امریکا میں مصنوعی ذہانت کیلئے بڑے پیمانے پر ڈیٹا سینٹرز اور کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر تیار کرنا ہے۔
یہ منصوبہ جنوری میں سامنے آیا تھا اور اس کیلئے مصنوعی ذہانت کے انفراسٹرکچر پر مجموعی طور پر 500 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا ہدف بتایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق نیوڈیا کی سرمایہ کاری سے لینسیم کو اپنے منصوبوں میں توسیع میں مدد ملے گی، جبکہ کمپنی 2027 میں ممکنہ طور پر حصص کی عوامی فروخت پر بھی غور کر رہی ہے۔
نیوڈیا اور لینسیم نے رپورٹ پر فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا۔
یہ ممکنہ سرمایہ کاری اس رجحان کو بھی اجاگر کرتی ہے جس کے تحت مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ڈیٹا سینٹرز، بجلی کے کنکشن اور بڑی زمینوں پر قائم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر رئیل اسٹیٹ کے ایک اہم اور تیزی سے بڑھتے شعبے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں