تاریخ اشاعت: September 9, 2026 - 10:21 AM
Opening Corporate Bank Accounts Becomes Easier for New Companies as SECP, Askari Bank Complete Digital Integration
نئی کمپنیوں کیلئے کارپوریٹ بینک اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، SECP اور عسکری بینک میں ڈیجیٹل انضمام
▫️عسکری پہلا کمرشل بینک ہے جس نے ایس ای سی پی کے کارپوریٹ رجسٹری سسٹم کے ساتھ براہِ راست کنکشن قائم کیا
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانسکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور عسکری بینک لمیٹڈ کے درمیان براہِ راست ڈیجیٹل انضمام مکمل ہوگیا، جس کے بعد نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس کھولنے کا عمل مزید تیز اور آ...
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور عسکری بینک لمیٹڈ کے درمیان براہِ راست ڈیجیٹل انضمام مکمل ہوگیا، جس کے بعد نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس کھولنے کا عمل مزید تیز اور آسان ہونے کی توقع ہے۔
عسکری بینک پہلا کمرشل بینک ہے جس نے ایس ای سی پی کے کارپوریٹ رجسٹری سسٹم کے ساتھ براہِ راست کنکشن قائم کیا ہے۔ اے پی آئی انٹیگریشن کے ذریعے بینک ایس ای سی پی سے کمپنیوں کی تصدیق شدہ معلومات براہِ راست اور محفوظ انداز میں حاصل کرسکے گا۔
اس ڈیجیٹل نظام سے مینوئل جانچ پڑتال، بار بار دستاویزات جمع کرانے اور کارپوریٹ بینک اکاؤنٹ کھولنے میں صرف ہونے والے وقت میں کمی آئے گی۔ اس اقدام کے نتیجے میں نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کو جلد بینکنگ سہولیات حاصل کرکے اپنی کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے میں مدد ملے گی۔
اس سلسلے میں معاہدے پر ایس ای سی پی کے کمشنر مظفر مرزا اور عسکری بینک کے گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ شیخ راشد رؤف نے دستخط کیے۔
ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد صدیقی نے کہا کہ یہ انضمام کمیشن کی ڈیجیٹلائزیشن اور 'بی ریڈی' اصلاحات کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد کاروباری عمل کو آسان بنانا، قابلِ اعتماد کارپوریٹ معلومات تک رسائی بہتر کرنا اور پاکستان میں کاروبار شروع کرنے اور چلانے کے عمل کو مزید سہل بنانا ہے۔