تاریخ اشاعت: June 17, 2026 - 11:43 AM
Punjab proposes higher sales tax on card and digital payments at restaurants
پنجاب میں ریسٹورنٹس پر کارڈ اور ڈجیٹل ادائیگیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز
▫️دیگر طریقوں سے ادائیگی پر 16 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، مجوزہ اقدام سے ریونیو میں اضافے اور ریسٹورنٹ سیلز کی دستاویزی شکل کو فروغ ملنے کا امکان ہے
پنجاب حکومت نے پنجاب فنانس بل 2026 میں ریسٹورنٹس کے لیے سیلز ٹیکس کے نظرثانی شدہ نظام کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔
مجوزہ فریم ورک کے تحت ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، موبائل والٹ یا کیو آر کوڈ کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے برعکس دیگر تمام ادائیگی طریقوں پر 16 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
مجوزہ تبدیلی کے نتیجے میں ریسٹورنٹس میں "ڈائن اِن" اور "ٹیک اوے" کے لیے ڈیجیٹل طریقے سے کی جانے والی ادائیگیوں کی لاگت میں اضافہ ہوگا، تاہم یہ شرح اب بھی دیگر ادائیگی کے طریقوں پر لاگو 16 فیصد ٹیکس سے کم رہے گی۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے صوبائی حکومت کو اضافی ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ ریسٹورنٹ سیلز کو رسمی ادائیگی چینلز کے ذریعے دستاویزی شکل دینے کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔ موجودہ ٹیکس نظام کے تحت 5 فیصد کی رعایتی شرح پہلے سے نافذ تھی، تاہم نئے بل میں اسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔