ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن لاہور میں نئی انڈسٹریل سٹیٹ قائم کرے گی

▫️کوٹ پنڈی داس میں 130 ایکڑ پر مشتمل منصوبے کے تحت 364 صنعتی پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے جائیں گے

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے لاہور کے علاقے کوٹ پنڈی داس میں نئی سمال انڈسٹریل سٹیٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتکاروں کو صنعتی پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مبین الٰہی نے لاہور چیمبر کے وفد سے ملاقات کے دوران بتایا کہ مجوزہ صنعتی منصوبہ تقریباً 130 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہو گا، جس میں مجموعی طور پر 364 صنعتی پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کار پلاٹ کی قیمت کا 40 فیصد بطور ڈاؤن پیمنٹ ادا کریں گے، جبکہ باقی 60 فیصد رقم دو سال کے دوران سہ ماہی اقساط میں ادا کی جا سکے گی۔
مبین الٰہی کے مطابق فی کنال قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں ترقیاتی اخراجات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو آسان شرائط پر مالی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دیا جا سکے۔
منصوبے میں بجلی، گیس، پانی، سڑکوں، سیوریج، ڈرینیج اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ سرمایہ کاروں کو صنعتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے مکمل انفراسٹرکچر دستیاب ہو۔
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صوبے میں صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں