ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

3 news articles

2047ء تک بھارتی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا 5.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان

▫️رہائشی، تجارتی اور ریٹیل منصوبوں میں غیر معمولی توسیع متوقع، اے آئی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ: تحقیقاتی رپورٹ

ممبئی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
بھارت کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ آئندہ دو دہائیوں میں غیر معمولی وسعت اختیار کرتے ہوئے 2047ء تک 5.8 ٹریلین ڈالر (5.8 لاکھ کروڑ ڈالر) کی سطح عبور کر سکتی ہے۔ صنعتی تنظیم فکی (FICCI) اور عالمی مشاورتی ادارے کے پی ایم جی (KPMG) کی مشترکہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک کا رئیل اسٹیٹ شعبہ تیزی سے ایک نئے تکنیکی اور معاشی دور میں داخل ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025ء میں تقریباً 650 ارب ڈالر حجم رکھنے والی بھارتی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ آئندہ برسوں میں تیز رفتار ترقی کرے گی، جبکہ 2034ء تک تقریباً 906 ارب ڈالر مالیت کے نئے رہائشی منصوبے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح 2028ء تک ریٹیل سیکٹر کیلئے 410 لاکھ مربع فٹ نئی تجارتی جگہ تیار کئے جانے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
’’فکی ریئل اسٹیٹ سمٹ‘‘ کے 19ویں اجلاس میں جاری ہونے والی رپورٹ ’’ہندوستان کے رئیل اسٹیٹ منظرنامے کا نیا تصور‘‘ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی رئیل اسٹیٹ کاروبار کے طریقۂ کار کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس شعبے میں اے آئی اپنانے کی شرح 2023ء میں صرف 5 فیصد تھی جو 2025ء تک بڑھ کر 91 فیصد تک جا پہنچی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رئیل اسٹیٹ شعبہ روزگار کی فراہمی، سرمائے کی تشکیل اور شہری انفراسٹرکچر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ بھارت میں اس صنعت کے امکانات مسلسل وسیع ہو رہے ہیں۔
سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے دہلی رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ریرا) کے چیئرمین آنند کمار نے متعلقہ اداروں، سرمایہ کاروں اور نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی پائیدار ترقی اور شفافیت کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کریں۔ انہوں نے خریداروں اور فروخت کنندگان میں ریرا ایکٹ سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ادھر اتر پردیش رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سنجے آر بھوس ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت 2030ء تک اتر پردیش کو ایک ٹریلین ڈالر معیشت بنانے کے وژن پر عمل پیرا ہے، جس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان کے مطابق سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے تعمیرات اور پراپرٹی مارکیٹ کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔
ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں