تاریخ اشاعت: September 3, 2026 - 2:21 PM
IPS 2026 to bring global real estate investors together in Dubai from September 7
دبئی میں عالمی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری سربراہ اجلاس 7 ستمبر سے شروع ہوگا
▫️آئی پی ایس 2026 میں 300 سے زائد نمائش کنندگان اور 30 ہزار سے زائد عالمی شرکاء کی شرکت متوقع
دبئی | ری نیوز انٹرنینشل ڈیسک نیوزدبئی میں مشرق وسطیٰ کے نمایاں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری پلیٹ فارم انٹرنیشنل پراپرٹی شو (آئی پی ایس) 2026 کا 22 واں ایڈیشن 7 سے 9 ستمبر 2026 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہوگا۔
دبئی میں مشرق وسطیٰ کے نمایاں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری پلیٹ فارم انٹرنیشنل پراپرٹی شو (آئی پی ایس) 2026 کا 22 واں ایڈیشن 7 سے 9 ستمبر 2026 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہوگا۔
دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی سٹریٹیجک شراکت سے ہونے والی اس نمائش میں دنیا بھر سے سرمایہ کار اداروں کے سربراہ، سرمایہ کاری سے متعلق فیصلے کرنے والے ادارے، پالیسی ساز اور رئیل اسٹیٹ شعبے سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
نمائش میں عزیزی پراپرٹیز، بن غطی، دانوب، فخرالدین پراپرٹیز، سان زین اور یونین پراپرٹیز سمیت دبئی کے نمایاں تعمیراتی ادارے رہائشی، ملٹی پل یوز اور تجارتی منصوبے پیش کریں گے۔
آئی پی ایس 2026 میں رئیل اسٹیٹ شعبے سے وابستہ 300 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے، جن میں بڑے تعمیراتی ادارے، ادارہ جاتی سرمایہ کار، جائیداد کے کاروبار سے وابستہ ادارے، ماہرین تعمیرات اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے نمائندے شامل ہیں۔
نمائش کے دوران سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری کے منتظمین کو رہائشی، مہمان نوازی، جدید شہری بنیادی ڈھانچے اور تجارتی جائیداد کے شعبوں میں جاری منصوبوں، آئندہ منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کے مواقع تک براہ راست رسائی فراہم کی جائے گی۔
منتظمین کے مطابق آئی پی ایس 2026 میں 30 ہزار سے زائد عالمی شرکاء کی آمد متوقع ہے۔ نمائش کو رئیل اسٹیٹ، مستقبل کے شہر، نئے کاروبار اور جائیداد ٹیکنالوجی، ڈیزائن اور خدمات سمیت پانچ بنیادی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
نمائش کے ساتھ خصوصی سرمایہ کاری کانفرنسیں بھی ہوں گی، جن میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری کے بہاؤ، ضابطہ کاری اور علاقائی و عالمی پراپرٹی مارکیٹوں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آئی پی ایس 2026 میں سرمایہ کاروں اور تعمیراتی اداروں کے درمیان براہ راست مذاکرات اور کاروباری معاہدوں کے لیے خصوصی پلیٹ فارم بھی قائم کیے گئے ہیں، جبکہ پراپرٹی ٹیکنالوجی کے پورشن میں جائیداد کی خرید و فروخت اور اثاثوں کے انتظام میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کو اجاگر کیا جائے گا۔
آئی پی ایس کے مطابق 2025 کی نمائش میں 153 ممالک سے 30 ہزار 719 افراد نے شرکت کی تھی جبکہ 50 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے لین دین اور معاہدے ہوئے تھے۔
آئی پی ایس 2026 کی ایک اہم خصوصیت اس کا عالمی سرمایہ کاری پلیٹ فارم اے آئی ایم کانگریس کے ساتھ بیک وقت انعقاد ہے۔ اس اشتراک سے رئیل اسٹیٹ شعبے کے فیصلہ سازوں کو وسیع تر ادارہ جاتی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور سرحد پار سرمایہ کاری کے نیٹ ورک سے براہ راست رابطے کا موقع ملے گا۔
منتظمین کے مطابق آئی پی ایس 2026 دبئی کے بڑے تعمیراتی اداروں، عالمی سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کے ساتھ ساتھ نئے سرمایہ کاری مواقع، کاروباری شراکت داری اور عالمی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے رجحانات کے لیے اہم مرکز ثابت ہوگا