تاریخ اشاعت: August 12, 2026 - 11:04 AM
UK Housing Slowdown Deepens as Companies Cut Profit Expectations
برطانیہ میں ہاؤسنگ مارکیٹ کی سست روی برقرار، معروف کمپنیاں اپنے منافع کا تخمینہ کم کرنے لگیں
▫️کمزور طلب اور بڑھتے اخراجات کے باعث آپریٹنگ منافع 320 ملین پاؤنڈ رہنے کی توقع، فارورڈ آرڈر بک 1.52 ارب سے گھٹ کر 1.20 ارب پاؤنڈ ہوگئی
برطانیہ کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں سست روی کے اثرات بڑے ہاؤس بلڈرز پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں اور معروف کمپنی Bellway نے کمزور طلب اور بڑھتے اخراجات کے باعث اپنے منافع کی توقعات کم کردی ہیں۔
کمپنی کے مطابق آپریٹنگ منافع اب سابقہ اندازے کے نچلے سرے یعنی تقریباً 320 ملین پاؤنڈ رہنے کی توقع ہے۔
"بیل سے" نے اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 9 ہزار 695 نئے گھر مکمل کیے، تاہم مستقبل کی فروخت کی صورتحال ظاہر کرنے والی کمپنی کی فارورڈ آرڈر بک میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کمپنی کی فارورڈ آرڈر بک 1.52 ارب پاؤنڈ سے کم ہو کر 1.20 ارب پاؤنڈ رہ گئی ہے۔ فارورڈ آرڈر بک سے مراد ایسے گھروں کی مجموعی مالیت ہے جن کی بکنگ یا فروخت ہوچکی ہو لیکن انہیں ابھی خریداروں کے حوالے نہیں کیا گیا۔
آرڈر بک میں کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ نئے گھروں کیلئے خریداروں کی طلب پر دباؤ برقرار ہے۔
برطانیہ کے ہاؤسنگ سیکٹر کو بلند تعمیراتی اخراجات، گھر خریدنے کی استطاعت اور محتاط خریداروں جیسے مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث ہاؤس بلڈرز کیلئے فروخت اور منافع برقرار رکھنا مشکل ہورہا ہے۔ "بیل وے" کے تازہ اعدا شمار برطانیہ کی نئی ہاؤسنگ مارکیٹ میں جاری سست روی کی ایک اور علامت ہیں، جہاں تعمیراتی کمپنیوں کیلئے گھروں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ نئی بکنگ کی رفتار بھی اہم مسئلہ بنتی جارہی ہے۔