ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

61 کنال سرکاری زمین واگزار، 86 الاٹیز کو قبضہ دے دیا گیا

61 کنال سرکاری زمین واگزار، 86 الاٹیز کو قبضہ دے دیا گیا

گجرات (ری نیوز پاکستان) ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 61 کنال سرکاری زمین واگزار کرا لی اور اسے جنہ اَبادی اسکیم کے 86 مستحق الاٹیز کے حوالے کر دیا۔ یہ زمین گزشتہ چالیس برس سے ایک مقامی بااثر شخص کے غیر قانونی قبضے میں تھی۔ ترجم...

گجرات (ری نیوز پاکستان) ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 61 کنال سرکاری زمین واگزار کرا لی اور اسے جنہ اَبادی اسکیم کے 86 مستحق الاٹیز کے حوالے کر دیا۔ یہ زمین گزشتہ چالیس برس سے ایک مقامی بااثر شخص کے غیر قانونی قبضے میں تھی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امُووایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے تنازع حل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سولِی ونڈ گاؤں میں کی، جسے موقع پر موجود رہتے ہوئے ہی منعقد کیا گیا تاکہ زمین کے قبضے کے معاملے کا فوری اور شفاف فیصلہ کیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے تمام فریقین کے مؤقف سننے کے بعد جنہ اَبادی اسکیم کے الاٹیز کا قبضہ بحال کرنے کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد ریونیو ٹیم نے زمین کا مکمل قبضہ لے کر موقع پر ہی الاٹیز کے حوالے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل، متعلقہ تحصیلدار، قانونگو اور پٹواری سمیت ریونیو عملہ بڑی تعداد میں موجود تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے تمام کیسز کو پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق فوری نمٹایا جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ ایک بااثر شخص نے دہائیوں تک اس اراضی پر قابض رہتے ہوئے الاٹیز کو ان کا جائز حق نہیں لینے دیا، تاہم اب تمام 86 خاندانوں کو ان کی زمین کا حق لوٹا دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے زمین کی واگزاری پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

@ ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں