ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

الغنی گارڈن لاہور کے فیز 7 میں ’’اولیو‘‘ رہائشی پلاٹس کا 42 ماہ کا ادائیگی پلان دیدیا گیا

الغنی گارڈن لاہور کے فیز 7 میں ’’اولیو‘‘ رہائشی پلاٹس کا 42 ماہ کا ادائیگی پلان دیدیا گیا

▫️ 3مرلہ سے ایک کنال تک پلاٹس مناسب قیمت پر دستیاب ہونگے، رجسٹری و انتقال اور ’’الغنی تحفظ‘‘ سہولت کی تفصیلات بھی شامل

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستانالغنی گارڈن لاہور کے فیز 7 میں ’’اولیو۔


لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان

الغنی گارڈن لاہور کے فیز 7 میں ’’اولیو۔۔۔ دی گرین لیونگ‘‘ کے نام سے رہائشی پلاٹس کے لیے 42 ماہ پر مشتمل ادائیگی پلان پیش کر دیا گیا۔ اس پلان میں 3، 5 اور 10 مرلہ کے علاوہ ایک کنال کے رہائشی پلاٹس شامل ہیں، جبکہ درج کردہ قیمتیں صرف زمین کی لاگت پر مشتمل ہیں اور ترقیاتی چارجز الگ وصول کیے جائیں گے۔ وجاہت علی خان ہیڈ آ ر ایچ سی اینڈ سیلز نے 'ری نیوز پاکستان' کو پیمنٹ پلان کے بارے میں بتایا کہ

3 مرلہ پلاٹ کی مجموعی زمینی قیمت 11 لاکھ 25 ہزار روپے  رکھی گئی ہے۔

اس کے لیے بکنگ اور قرعہ اندازی کے موقع پر الگ الگ 2 لاکھ 25 ہزار روپے، 42 ماہ تک 9 ہزار روپے

ماہانہ قسط اور قبضے کے وقت 2 لاکھ 97 ہزار روپے کی ادائیگی مقرر کی گئی ہے۔

5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 17 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، جس کی بکنگ اور قرعہ اندازی کی ادائیگی فی مرحلہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے، ماہانہ قسط 15 ہزار روپے اور قبضے کی رقم 4 لاکھ 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

10 مرلہ پلاٹ کی زمینی قیمت 32 لاکھ روپے مقرر ہے۔ بکنگ اور قرعہ اندازی کے لیے الگ الگ 6 لاکھ 40 ہزار روپے، ماہانہ قسط 30 ہزار روپے اور قبضے کے وقت 6 لاکھ 60 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ ایک کنال پلاٹ کی قیمت 60 لاکھ روپے ہے، جس کے لیے بکنگ اور قرعہ اندازی کی رقم فی مرحلہ 12 لاکھ روپے، ماہانہ قسط 60 ہزار روپے اور قبضے کی ادائیگی 10 لاکھ 80 ہزار روپے درج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واجب الادا رقوم جمع کروانے کے بعد صارفین اپنے پلاٹس کی رجسٹری و انتقال کروا سکتے ہیں۔ ’’الغنی تحفظ‘‘ پالیسی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت اقساط کی ادائیگی کے دوران اگر خدا نخواستہ خریدار کی وفات ہو جاتی ہے تو اس صورت میں باقی اقساط معاف کر کردی جائیں گی اور پالیسی کے مطابق پلاٹ ورثا کے نام منتقل کردیا جائے گا۔

"اولیو " بلاک میں سیکٹر مساجد، پارکس، سکول، ہسپتال، کمرشل ایونیو، سپورٹس کمپلیکس، واٹر فلٹریشن پلانٹ، سیوریج سسٹم اور چوبیس گھنٹے سکیورٹی سمیت مختلف سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ تاہم ان سہولتوں کی تکمیل، قبضے کی تاریخ اور ترقیاتی چارجز کی مجموعی رقم واضح نہیں کی گئی۔


وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں