ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

الف ہولڈنگز 26 جون کو رئیل اسٹیٹ سی ای اوز کانفرنس کی میزبانی کرے گی

الف ہولڈنگز 26 جون کو رئیل اسٹیٹ سی ای اوز کانفرنس کی میزبانی کرے گی

▫️معروف صحافی منصور علی خان ہاؤسنگ پالیسی، شہری ترقی اور سرمایہ کاری کے ایشوز پر لائیو پوڈ کاسٹ ڈسکشن کی میزبانی اور نظامت کرینگے

لاہور | ری نیوز پاکستان
الف ہولڈنگز 26 جون 2026 کو اپنی نوعیت کی پہلی رئیل اسٹیٹ سی ای اوز کانفرنس اور لائیو پوڈکاسٹ ڈسکشن کی میزبانی کرنے جا رہی ہے، جس میں پالیسی ساز، رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز، سرمایہ کار، کاروباری شخصیات اور اہم صنعتی سٹیک ہولڈرز پاکستان کے پراپرٹی سیکٹر کے مستقبل پر اوپن ڈسکشن کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے۔
اس تقریب میں پنجاب کے وزیر برائے ہاؤسنگ، شہری ترقی و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے، جبکہ معروف صحافی منصور علی خان اس ڈسکشن کی میزبانی اور نظامت کریں گے۔
منتظمین کے مطابق کانفرنس کا مقصد حکومت کے نمائندوں اور رئیل اسٹیٹ سٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک براہ راست پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں پالیسی چیلنجز، سرمایہ کاری سے متعلق خدشات، انفراسٹرکچر پلاننگ اور ہاؤسنگ و کنسٹرکشن سیکٹرز کی مستقبل کی سمت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ڈسکشن میں ہاؤسنگ پالیسی، شہری ترقی، سرمایہ کاروں کے اعتماد، ریگولیٹری اصلاحات، انفراسٹرکچر کی ضروریات، منظوری کے مراحل اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے میں نجی شعبے کے کردار سمیت اہم امور زیر بحث آنے کی توقع ہے۔
اس اقدام کو اس لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ یہ ان کم مواقع میں سے ایک ہے جہاں ایک حاضر سروس صوبائی وزیر ہاؤسنگ، رئیل اسٹیٹ سی ای اوز اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک لائیو انڈسٹری فوکسڈ پوڈکاسٹ اور کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
الف ہولڈنگز کے سی ای او احمد سلجوق نے کہا کہ یہ اقدام کمپنی کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت وہ تجارتی مفادات سے ہٹ کر بامعنی مکالمے کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ پاکستان کے اہم ترین معاشی شعبوں میں شامل ہے اور پالیسی سازوں و صنعتی نمائندوں کے درمیان مضبوط رابطہ طویل مدتی سیکٹرل گروتھ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
صنعتی مبصرین کے مطابق اس نوعیت کی گفتگو ایسے وقت میں نہایت اہم ہے جب پاکستان کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر ریگولیٹری غیر یقینی صورتحال، تعمیراتی لاگت میں اضافے، سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی، شہری منصوبہ بندی کے دباؤ اور سستی رہائش کے حل کی ضرورت جیسے متعدد چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔
26 جون کو ہونے والی یہ کانفرنس ڈویلپرز، سرمایہ کاروں، کاروباری رہنماؤں، کنسلٹنٹس اور پروفیشنلز کی توجہ کا مرکز بننے کی توقع ہے، جو پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی آئندہ پالیسی سمت کے حوالے سے وضاحت کے خواہاں ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں