ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

فنانس ایکٹ : ضبط شدہ اشیا کی عوامی نیلامی لازمی قرار

فنانس ایکٹ : ضبط شدہ اشیا کی عوامی نیلامی لازمی قرار

▫️سمگل شدہ گاڑیاں، الیکٹرانکس، تجارتی سامان سمیت دیگر ضبط شدہ اشیاء ای نیلامی سے فروخت ہوں گی، خصوصی کیسز میں زمین، دکان یا مکان بھی نیلام ہو سکے گا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانفنانس ایکٹ کے تحت ضبط شدہ اشیاء کو عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کرنا لازم قرار دے دیا گیا ہے، جس کا بنیادی اطلاق منقولہ اشیاء پر ہوگا، جبکہ ٹیکس یا ڈیوٹی وصولی کے مخصوص کیسز میں غیر منقولہ جائیداد بھی ضبطی اور ...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
فنانس ایکٹ کے تحت ضبط شدہ اشیاء کو عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کرنا لازم قرار دے دیا گیا ہے، جس کا بنیادی اطلاق منقولہ اشیاء پر ہوگا، جبکہ ٹیکس یا ڈیوٹی وصولی کے مخصوص کیسز میں غیر منقولہ جائیداد بھی ضبطی اور نیلامی کے قانونی دائرے میں آ سکے گی۔
قانون کے مطابق کسی بھی قانونی شق کے تحت ضبط شدہ اشیاء کو دیگر کارروائیوں سے قطع نظر عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت یہ عمل الیکٹرانک ذرائع سے بھی مکمل کیا جا سکے گا۔
ٹیکس اور کسٹمز قوانین کے تحت روزمرہ بنیادوں پر ضبط ہونے والی زیادہ تر اشیاء منقولہ نوعیت کی ہوتی ہیں، جن میں اسمگل شدہ یا نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، الیکٹرانکس، کپڑا، اسکریپ اور دیگر تجارتی سامان شامل ہے۔
کسٹمز ہاؤسز، بندرگاہوں اور دیگر مقامات پر ضبط ہونے والا سامان اب شفاف طریقہ کار کے تحت ای نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا، جس سے نیلامی کے عمل میں آسانی اور شفافیت پیدا ہوگی۔
حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سب سے پہلے نیلامی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس کے بعد حاصل رقم سے سیلز ٹیکس، دیگر وفاقی ٹیکسز، واجبات، جرمانے اور سرچارج کی ادائیگی کی جائے گی۔
قانون کے تحت غیر منقولہ جائیداد بھی مخصوص حالات میں نیلامی کے دائرے میں آ سکتی ہے۔ اگر کسٹمز قوانین یا دیگر ٹیکس قوانین کے تحت کسی سنگین ٹیکس چوری یا اسمگلنگ سے حاصل شدہ آمدن سے بنائی گئی زمین، دکان یا مکان ضبط کیا جائے تو متعلقہ قانونی طریقہ کار کے مطابق اس کی قرقی اور نیلامی بھی کی جا سکتی ہے۔
فنانس ایکٹ کے تحت نیلامی کے عمل میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) رولز 2014 کی پابندی لازم ہوگی۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ضبط شدہ اثاثوں کے تصرف کے عمل کو شفاف بنانا، سرکاری واجبات کی وصولی یقینی بنانا اور عوامی مفاد میں قانونی طریقہ کار کے مطابق کارروائی مکمل کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں