ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سِٹی فارما کا رئیل اسٹیٹ شعبے میں پہلا قدم، ایس ای سی پی سے منظور شدہ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ کمپنی(REIT) کے قیام کا اعلان، 7 ارب روپے مالیت کی زمین سرمایہ کاری کیلئے مختص

سِٹی فارما کا رئیل اسٹیٹ شعبے میں پہلا قدم، ایس ای سی پی سے منظور شدہ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ کمپنی(REIT) کے قیام کا اعلان، 7 ارب روپے مالیت کی زمین سرمایہ کاری کیلئے مختص

▫️ نئے پلیٹ فارم کے ذریعے شفاف پراپرٹی ڈیولپمنٹ اور ریگولیٹڈ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا ▫️ لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب بڑے منصوبوں کا آغاز

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان سِٹی فارما لمیٹڈ نے پاکستان نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں قدم رکھ دیا ہے، جہاں کمپنی کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے اپنی مکمل ملکیتی ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (REIT) مینجمن...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
سِٹی فارما لمیٹڈ نے پاکستان نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں قدم رکھ دیا ہے، جہاں کمپنی کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے اپنی مکمل ملکیتی ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (REIT) مینجمنٹ کمپنی قائم کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ اقدام کمپنی کی کاروباری توسیع اور پراپرٹی ڈیولپمنٹ کے شعبے میں اسٹریٹجک پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی کمپنی کی اطلاع کے مطابق، ایس ای سی پی نے “CITI REIT Management Company Limited” کے نام کے اندراج کی منظوری دے دی ہے، جو مستقبل میں REIT سے متعلق منصوبہ بندی، انتظام اور ترقی کے لیے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔
کمپنی کے منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں تین بڑے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے۔ پہلا منصوبہ لاہور کی حالی روڈ پر قائم کیا جائے گا، جبکہ دوسرا منصوبہ خیابانِ ظفر لاہور میں کمپنی کی ملکیتی زمین پر تیار کیا جائے گا۔ تیسرا منصوبہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب متوقع ہے، جو اہم شہری و تجارتی راہداریوں پر سرمایہ کاری کی حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔
سِٹی فارما تقریباً 7 ارب روپے مالیت کی زمین رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بطور سرمایہ شامل کرے گی، جو اس ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کے بنیادی اثاثے کے طور پر استعمال ہوگی۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد طویل المدتی بنیادوں پر رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اور منظم سرمایہ کاری کے ذریعے مستحکم منافع حاصل کرنا ہے۔
اس مینجمنٹ کمپنی کا قیام پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں تنوع پیدا کرنے اور شہری ترقی سے جڑے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی طویل مدتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ REIT ماڈل کے ذریعے شفافیت میں اضافہ، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنانے اور منظم پراپرٹی ڈیولپمنٹ کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
یہ منصوبے مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک مکمل کیے جائیں گے، جس سے شہری توسیع، زمین کے مؤثر استعمال اور پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری کو تقویت ملے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں