ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

بجلی بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

بجلی بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

▫️درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ صارفین سے غیر پیدا شدہ اور غیر استعمال شدہ بجلی کے پیسے وصول کرنا آئین اور عوامی مفاد کے خلاف ہے

لاہور | ری نیوز پاکستان
بجلی کے بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صارفین سے ایسی بجلی کے چارجز وصول کیے جا رہے ہیں جو نہ پیدا کی گئی اور نہ ہی استعمال میں لائی گئی۔
درخواست گزار کی جانب سے دائر اپیل میں وفاقی حکومت، نیپرا، پی پی آئی بی اور سی پی پی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی آئین سے متصادم، غیر قانونی اور عوامی مفاد کے خلاف ہے، کیونکہ عام صارفین پہلے ہی مہنگی بجلی، ٹیکسوں اور اضافی چارجز کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپیسٹی چارجز کے نام پر صارفین سے اس بجلی کی قیمت وصول کی جا رہی ہے جو عملی طور پر استعمال نہیں ہوئی۔ درخواست گزار کے مطابق بجلی کے نرخوں میں شامل یہ چارجز صارفین پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈال رہے ہیں اور اس نظام کی قانونی حیثیت کا عدالتی جائزہ ناگزیر ہے۔
اپیل میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بینچ کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جس کے تحت درخواست خارج کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے عدالت سے مزید استدعا کی ہے کہ بجلی صارفین سے غیر پیدا شدہ اور غیر استعمال شدہ بجلی کے چارجز کی وصولی فوری طور پر روکی جائے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجلی کے نرخوں، کیپیسٹی چارجز اور متعلقہ نظام کا آئینی و قانونی جائزہ لیا جائے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ صارفین سے ایسے چارجز وصول کرنا قانون کے مطابق ہے یا نہیں۔
ماہرین کے مطابق کیپیسٹی چارجز پاکستان کے توانائی شعبے میں ایک اہم اور متنازع معاملہ بن چکے ہیں۔ ان چارجز کا تعلق بجلی گھروں کو دستیاب پیداواری صلاحیت کے عوض کی جانے والی ادائیگیوں سے ہے، تاہم صارفین کا مؤقف ہے کہ اس کا بوجھ براہ راست بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
عدالت میں دائر اپیل کے بعد اب اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کی آئندہ کارروائی اہمیت اختیار کر گئی ہے، کیونکہ ممکنہ عدالتی فیصلہ بجلی صارفین، توانائی شعبے اور حکومتی پالیسیوں پر نمایاں اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں