ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

آئینی عدالت نے سندھ سیکرٹریٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی انتخابات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

آئینی عدالت نے سندھ سیکرٹریٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی انتخابات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

▫️عدالت نے قرار دیا کہ مؤثر قانونی فورم موجود ہونے کی صورت میں براہِ راست ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا، انتخابی تنازعات مجاز فورم ہی نمٹائے گا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی آئینی عدالت نے سندھ سیکرٹریٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ انتخابی تنازعات کا فیصلہ قانون کے مطابق متعلقہ مجاز فورم پر ہونا چاہیے، جبکہ کوآپریٹو کورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مقدمے کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر کرے۔
وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ جہاں کسی معاملے کے حل کے لیے مؤثر قانونی فورم موجود ہو، وہاں فریقین براہِ راست آئینی درخواست دائر کرکے ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کر سکتے۔ عدالت کے مطابق آئینی دائرۂ اختیار کا مقصد متبادل قانونی فورمز کو نظر انداز کرنا نہیں بلکہ صرف ایسے معاملات کی سماعت کرنا ہے جن میں کوئی مؤثر قانونی چارہ جوئی دستیاب نہ ہو۔
عدالت نے مزید قرار دیا کہ رٹ درخواستوں کے ذریعے ایسے مقدمات کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا جن میں متنازع حقائق موجود ہوں، کیونکہ ایسے معاملات میں شواہد ریکارڈ کرنا، حقائق کا تعین کرنا اور قانونی حیثیت کا فیصلہ کرنا متعلقہ مجاز فورم کی ذمہ داری ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ سندھ سیکرٹریٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات کو قانون کے مطابق کوآپریٹو کورٹ یا دیگر مجاز فورم پر چیلنج کیا جا سکتا تھا، تاہم براہِ راست سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنا مناسب قانونی طریقہ کار نہیں تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے اس موقع پر کوآپریٹو کورٹ کو ہدایت جاری کی کہ انتخابی تنازع کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹاتے ہوئے ایک ماہ کے اندر فیصلہ سنایا جائے تاکہ معاملہ مزید تاخیر کا شکار نہ ہو اور متعلقہ فریقین کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے۔
ماہرین قانون کے مطابق یہ فیصلہ مستقبل میں کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں سمیت دیگر اداروں کے انتخابی تنازعات کے حوالے سے ایک اہم نظیر ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس میں مؤثر قانونی فورمز کے استعمال اور آئینی دائرۂ اختیار کی حدود کو مزید واضح کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں