تاریخ اشاعت: April 20, 2026 - 11:10 AM
Delays in Development Projects Unacceptable; Strict Enforcement of Safety SOPs Ordered, Says Punjab Housing Secretary
تعمیراتی منصوبوں میں تاخیر ناقابل قبول، حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب
▫️تمام ترقیاتی کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیے جائیں، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
لاہور | ری نیوز پاکستان سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجل...
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران نورالامین مینگل نے واضح ہدایت جاری کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کیے جائیں اور کسی بھی قسم کی تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی ایس او پیز پر مکمل اور سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مزدوروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر عمر فاروق نے مختلف اضلاع میں جاری منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ محکمہ ہاؤسنگ کے تحت 15 اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور ضلعی سطح پر کارکردگی کا تفصیلی تجزیہ بھی پیش کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سرگودھا میں 47.6 فیصد، اوکاڑہ میں 40.5 فیصد جبکہ جھنگ میں 37.5 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں، اور دیگر اضلاع میں بھی کام تیزی سے جاری ہے۔