ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

میرا گھر میرا آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت شرح منافع 8 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد مقرر

▫️سستے گھروں کی فراہمی پر زور، چار برس میں پانچ لاکھ رہائشی یونٹس کی تعمیر کا ہدف ▫️ تھر میں کوئلے کے ذخائر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے کیلئے 6.61 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے میرا گھر میرا آشیانہ (MGMA) سبسڈی شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ اسکیم کے تحت صارفین کیلئے شرح منافع 8 فیصد سے کم کر کے یکساں طور پر 5 فیصد مقرر کرنے ک...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے میرا گھر میرا آشیانہ (MGMA) سبسڈی شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ اسکیم کے تحت صارفین کیلئے شرح منافع 8 فیصد سے کم کر کے یکساں طور پر 5 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد کم لاگت رہائش تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔
ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ہاؤسنگ فنانس پروگرام کی نظرثانی شدہ خصوصیات کی منظوری دی گئی۔ حکومت نے آئندہ چار برسوں میں تقریباً پانچ لاکھ رہائشی یونٹس کی فنانسنگ کا ہدف مقرر کیا ہے تاکہ پہلی بار گھر خریدنے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق اسکیم کے تحت قرض کی حد بڑھا کر 10 ملین روپے کر دی گئی ہے، جبکہ رہائشی یونٹس کے سائز میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ تمام کیٹیگریز کیلئے یکساں 5 فیصد شرح منافع نافذ کی جائے گی اور پہلے سے جاری قرضوں کو بھی نئی شرح کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ یکسانیت برقرار رہے۔ اسکیم پر عملدرآمد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے موجودہ طریقہ کار کے تحت جاری رہے گا۔
وزیراعظم نے مئی 2025 میں پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کیلئے 5 فیصد شرحِ منافع کی منظوری دی تھی، تاہم بعد ازاں بینکاری شعبے سے مشاورت کے دوران بڑے یونٹس کیلئے شرح 8 فیصد کر دی گئی، جسے وزیراعظم آفس کی ہدایت پر دوبارہ اصل سطح پر لایا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ستمبر 2025 میں آغاز کے بعد اسکیم کو عوامی سطح پر مثبت ردعمل ملا، جہاں 13 فروری تک 10,594 سے زائد قرض درخواستیں موصول ہوئیں جن کی مجموعی مالیت 32.3 ارب روپے بنتی ہے، جبکہ اب تک 810 ملین روپے مالیت کے 344 قرض جاری کیے جا چکے ہیں۔
حکومت کے مطابق پالیسی کی نظرثانی مقصد رہائشی فنانسنگ تک رسائی بڑھانا، تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور متوازن سبسڈی ماڈل کے ذریعے پائیدار گھر مالکانہ نظام کو فروغ دینا ہے۔ سبسڈی ادائیگیاں حقیقی قرض اجرا کے مطابق سالانہ مالیاتی مختصات میں شامل کی جائیں گی۔
ای سی سی نے اجلاس میں بارانی علاقوں میں زرعی پیداوار بڑھانے کے قومی پروگرام کے آئی سی ٹی جزو کیلئے 7.289 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔
مزید برآں، توانائی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے تھر میں کوئلے کے ذخائر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لیے 6.61 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ بھی منظور کر لی گئی۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں