ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سودمند زرعی ٹیکس کیلئے جی ڈی پی کے بجائے منافع کو بنیاد بنانے کا مطالبہ

سودمند زرعی ٹیکس کیلئے جی ڈی پی کے بجائے منافع کو بنیاد بنانے کا مطالبہ

ماہرین کا سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، الیکٹرانک منڈیوں اور فارم ٹو فورک ٹریکنگ کے ذریعے زرعی شعبے سے ٹیکس کی منصفانہ وصولی ممکن بنانے پر زور

کراچی | ری نیوز پاکستان پاکستان کی معیشت میں شعبہ زراعت کے حصے کے مقابلے میں ٹیکس آمدن میں اس کے تعاون پر عرصے سے معاشی مباحث جاری ہیں۔

کراچی | ری نیوز پاکستان
پاکستان کی معیشت میں شعبہ زراعت کے حصے کے مقابلے میں ٹیکس آمدن میں اس کے تعاون پر عرصے سے معاشی مباحث جاری ہیں۔ تاہم، زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شعبے کی ٹیکس صلاحیت کو صرف جی ڈی پی میں اس کے حصے سے نہیں جانچا جا سکتا، کیونکہ کسانوں کا اصل منافع فصلوں کی غیر مستحکم قیمتوں، پیداوار، لاگت کے اخراجات، موسمی صدمات اور منڈی کے بدلتے حالات پر منحصر ہوتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ زرعی پیداوار کی کل مالیت کو قابلِ ٹیکس آمدن کے برابر سمجھنے سے ٹیکس وصولی کی غیر حقیقت پسندانہ توقعات پیدا ہو سکتی ہیں، خاص طور پر پاکستان کے لاکھوں چھوٹے کسانوں کے لیے جو اکثر اپنی فصلیں سرکاری یا متوقع قیمتوں سے کم پر بیچنے پر مجبور ہوتے ہیں .سندھ آبادگار بورڈ کے صدر محمود نواز شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس بحث میں بنیادی فرق معاشی پیداوار (Output) اور کسان کی اصل آمدن کے درمیان ہے۔ انہوں نے گندم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 25-2924 کے سیزن کے دوران حکومت نے گندم کی سرکاری قیمت تقریباً 4,000 اور بعد میں 3,900 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی، لیکن اہم پیداواری علاقوں میں کسانوں کو اس سے کافی کم قیمت پر گندم فروخت کرنا پڑی انہوں نے سوال اٹھایا: "اگر کسان اپنی لاگت یا متوقع قیمت سے کم پر فصل فروخت کرتا ہے، تو اس پیداوار کو قابلِ ٹیکس آمدن کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ جی ڈی پی پیداوار کی مالیت کو ظاہر کرتی ہے جبکہ ٹیکس کا تعلق منافع سے ہونا چاہیے۔" محمود نواز شاہ نے کہا کہ یہی معاملہ کپاس، مکئی، چاول اور گنے کے لیے بھی دیکھا جانا چاہیے جہاں ہر سال قیمتیں اور پیداوار بدلتی رہتی ہیں۔

انہوں نے جی ڈی پی میں زراعت کے حصے کی بنیاد پر خودکار طور پر ٹیکس کا تعین کرنے کے نظریے کو مسترد کرتے ہوئے تجاویز دیں کہ حکومت کو 5 سے 7 سال کے اوسط منافع کی بنیاد پر اس شعبے کا ٹیکس پوٹینشل طے کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس مفروضے کو بھی چیلنج کیا کہ زرعی افرادی قوت کا تعلق براہ راست ٹیکس کی صلاحیت سے ہے، کیونکہ زراعت میں روزگار پانے والے لاکھوں افراد میں آمدن کی تقسیم کی وجہ سے فی کس آمدن انتہائی کم ہوتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں