تاریخ اشاعت: April 2, 2026 - 9:35 AM
Faisal Town, Aedas Partner to Build Pakistan’s Tallest Tower in Islamabad
اسلام آباد: فیصل ٹاؤن اور عالمی فرم Aedas کے اشتراک سے پاکستان کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا معاہدہ
▫️معاہدہ دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد سنگاپور میں ہوا، نیو بلیو ایریا میں ٹاور پر ابتدائی کام شروع کردیا گیا
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپر فیصل ٹاؤن نے عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیکچرل فرم Aedas کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں پاکستان کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیا جارہا ہے کہ یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت ...
معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپر فیصل ٹاؤن نے عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیکچرل فرم Aedas کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں پاکستان کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کیا جارہا ہے کہ یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت کے نیو بلیو ایریا میں تعمیر کیا جائے گا، جو پاکستان میں عمودی ترقی (Vertical Development) کی نئی مثال قائم کرے گا۔
اس اشتراک کا باقاعدہ معاہدہ سنگاپور میں Aedas کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کے دوران طے پایا، جہاں دونوں اداروں نے جدید طرزِ تعمیر، پائیداری اور عالمی معیار کے ڈیزائن کے ذریعے پاکستان کے شہری منظرنامے کو تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ معاہدے کے بعد Aedas کا وفد پاکستان بھی پہنچا، جہاں منصوبے پر ابتدائی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ Aedas کا پاکستان میں پہلا پراجیکٹ ہوگا، جس سے نہ صرف ملکی تعمیراتی شعبے میں بین الاقوامی معیار متعارف ہوگا بلکہ سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔ ماہرین کے مطابق یہ فلک بوس عمارت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش موقع ثابت ہوگی۔
ٹاور کی تعمیر جہاں اپنی ریکارڈ بلندی کے باعث توجہ حاصل کرے گی، وہیں اس کا ڈیزائن اسلام آباد کے قدرتی حسن اور ثقافتی شناخت کی عکاسی بھی کرے گا۔ عمارت کی ساخت میں مارگلہ ہلز اور شہر کے ماسٹر پلان سے متاثر عناصر شامل کیے جائیں گے، جو اسے ایک منفرد شناخت دیں گے۔
فیصل ٹاؤن، جو ماضی میں بروقت تکمیل اور تیز رفتار ترقیاتی منصوبوں کے لیے جانا جاتا ہے، اس منصوبے کے ذریعے ایک بار پھر اپنی ساکھ کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ کمپنی پہلے ہی اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاقوں میں فیصل ہلز اور فیصل مارگلہ سٹی سمیت متعدد بڑے منصوبے کامیابی سے مکمل کر چکی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف اسلام آباد کی اسکائی لائن کو تبدیل کرے گا بلکہ مجموعی طور پر پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں ایک نئی روح پھونکنے کا باعث بھی بنے گا۔