ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سٹیل انڈسٹری کے بجلی بلوں پر 35 روپے تک فی یونٹ سیلز ٹیکس عائد

سٹیل انڈسٹری کے بجلی بلوں پر 35 روپے تک فی یونٹ سیلز ٹیکس عائد

▫️ مقامی سکریپ استعمال کرنے والی سٹیل ملوں پر 30 روپے، شرائط پوری کرنے والے درآمدی سکریپ پر 5 روپے فی یونٹ ٹیکس لاگو، نوٹیفکیشن جاری

لاہور | ری نیوز پاکستانفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں سٹیل انڈسٹری کے مختلف شعبوں کے لیے بجلی کی کھپت کی بنیاد پر سیلز ٹیکس کی وصولی کا نیا نظام نافذ کردیا ہے، جس کے تحت سٹیل میلٹنگ، ری رولنگ اور کیپٹو پاور استعمال کرنے ...

لاہور | ری نیوز پاکستان
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں سٹیل انڈسٹری کے مختلف شعبوں کے لیے بجلی کی کھپت کی بنیاد پر سیلز ٹیکس کی وصولی کا نیا نظام نافذ کردیا ہے، جس کے تحت سٹیل میلٹنگ، ری رولنگ اور کیپٹو پاور استعمال کرنے والے بعض صنعتی یونٹس پر 35 روپے فی یونٹ تک سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس کی نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت سٹیل میلٹرز، ری رولنگ ملز اور سٹیل میلٹنگ و ری رولنگ کے مشترکہ صنعتی یونٹس کو بجلی کی فی یونٹ کھپت کے حساب سے سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اس نظام میں صنعتی یونٹ کی نوعیت، خام مال کے ذرائع اور بجلی کی پیداوار یا حصول کے طریقہ کار کو ٹیکس کی شرح کے تعین کی بنیاد بنایا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق مقامی آئرن اور سٹیل سکریپ استعمال کرنے والے سٹیل میلٹرز اور مشترکہ صنعتی یونٹس کے لیے عمومی شرح 30 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، جبکہ درآمد شدہ یا مقامی خام مال سے سٹیل بارز تیار کرنے والے ری رولرز پر بھی 30 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

اس کے برعکس ایسے سٹیل مینوفیکچررز جو گزشتہ 12 ماہ کے دوران مجموعی خام مال میں 70 فیصد سے زیادہ درآمد شدہ سکریپ استعمال کرتے ہیں، مخصوص شرائط پوری کرنے پر 5 روپے فی یونٹ کی رعایتی شرح سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ رعایت ایکسپورٹ فیسلیٹیشن سکیم کے تحت رجسٹرڈ اداروں سے براہِ راست حاصل کردہ مخصوص سکریپ استعمال کرنے والے اہل صنعتی یونٹس کے لیے بھی دستیاب ہوگی، بشرطیکہ وہ ایف بی آر کی دستاویزی اور نگرانی سے متعلق شرائط پوری کرتے ہوں۔

ابتدائی نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور یا خود پیدا کردہ بجلی پر چلنے والے متعلقہ سٹیل مینوفیکچررز کے لیے 35 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس مقرر کیا گیا تھا۔ اس نظام کا اطلاق صرف بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی حاصل کرنے والے یونٹس تک محدود نہیں بلکہ اپنی توانائی پیدا کرنے والے متعلقہ صنعتی اداروں پر بھی ہوتا ہے۔

ایف بی آر نے سٹیل کے صنعتی یونٹس کی درجہ بندی کے لیے بجلی کی ماہانہ کھپت کو بھی ایک اہم معیار مقرر کیا ہے۔ ابتدائی قواعد کے مطابق ایک ہی بجلی میٹر پر ماہانہ 5 لاکھ یا اس سے زیادہ یونٹس استعمال کرنے والے متعلقہ مینوفیکچررز کو سٹیل میلٹرز یا مشترکہ یونٹس کے زمرے میں رکھا جائے گا، جبکہ اس سے کم کھپت والے یونٹس کو ری رولرز کے زمرے میں شمار کیا جائے گا۔

ستمبر 2026 میں جاری کردہ ترمیمی ایس آر او کے ذریعے سابق فاٹا اور پاٹا کے مخصوص صنعتی یونٹس کے لیے ٹیکس کی رعایتی شرحیں بھی متعین کی گئی ہیں۔

ترمیمی قواعد کے مطابق ان علاقوں میں مقامی سکریپ استعمال کرنے والے اہل سٹیل میلٹرز اور مشترکہ یونٹس کے لیے 20 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بعض شرائط کے تحت درآمدی خام مال استعمال کرنے والے یونٹس 5 روپے فی یونٹ کی رعایت حاصل کرسکیں گے۔

ایف بی آر نے نئے قائم ہونے والے یا بندش کے بعد دوبارہ پیداوار شروع کرنے والے صنعتی یونٹس کے لیے بھی رعایتی ٹیکس کی اہلیت جانچنے کا طریقہ کار متعین کیا ہے، جس کے تحت بعض معاملات میں خام مال کی سہ ماہی درآمدات یا خریداری کو بنیاد بنایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی کھپت کی بنیاد پر وصول کیا جانے والا سیلز ٹیکس متعلقہ صنعتی یونٹس کے آؤٹ پٹ سیلز ٹیکس کے مقابل ایڈجسٹ کیا جاسکے گا، جس کا مقصد ٹیکس وصولیوں کو پیداواری سرگرمیوں اور دستاویزی ریکارڈ سے منسلک کرنا ہے۔

ٹیکس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے والے صنعتی صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع کرنے سمیت متعلقہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ صنعتی یونٹس سے مقررہ شرحوں کے مطابق ٹیکس وصولی یقینی بنائیں۔

سٹیل انڈسٹری کے لیے بجلی کی کھپت کی بنیاد پر ٹیکس کی وصولی کا نظام ایسے وقت نافذ کیا گیا ہے جب ملک میں صنعتی پیداوار کی لاگت، توانائی کے نرخ اور خام مال کی قیمتیں کاروباری سرگرمیوں کے لیے اہم عوامل بن چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں