ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

ایف بی آر مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروبار سیل کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروبار سیل کرنے کا فیصلہ

▫️ پروڈکشن مانیٹرنگ، ویڈیو سرویلنس یا ڈیجیٹل آئی سسٹم کی تنصیب لازم، انضمام کیلئے الیکٹرانک آلات پر سرمایہ کاری کا 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ بھی دیا جائے گا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوفاقی حکومت نے ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے کاروباری اداروں کے انضمام کیلئے مانیٹرنگ کا دائرہ مزید سخت کرتے ہوئے سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے رجسٹرڈ کاروباری مراکز کے خلاف کارروائی کا طریقہ کار وضع کردیا ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی حکومت نے ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے کاروباری اداروں کے انضمام کیلئے مانیٹرنگ کا دائرہ مزید سخت کرتے ہوئے سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے رجسٹرڈ کاروباری مراکز کے خلاف کارروائی کا طریقہ کار وضع کردیا ہے۔ سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کے تحت متعلقہ کاروباری اداروں کیلئے پروڈکشن مانیٹرنگ، ویڈیو سرویلنس یا ڈیجیٹل آئی سسٹم کی تنصیب اور ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے انضمام ضروری ہوگا۔

فنانس ایکٹ27-2026 کے تحت ایسے کاروباری ادارے جو ریئل ٹائم پیداوار کی نگرانی یا فروخت اور وصولیوں کی ریکارڈنگ و رپورٹنگ کیلئے ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے انضمام کے پابند ہیں، انہیں اس مقصد کیلئے درکار الیکٹرانک آلات، ہارڈویئر، سافٹ ویئر اور دیگر الیکٹرانک اجزا کی خریداری، تنصیب اور تنفیذ پر کی گئی سرمایہ کاری کا 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ دیا جائے گا۔ ایف بی آر کے فنانس بل 2026 کے مطابق یہ ٹیکس کریڈٹ اس ٹیکس سال میں دستیاب ہوگا جس میں الیکٹرانک نظام نصب، مربوط اور ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ساتھ کنفیگر کیا جائے۔

ایف بی آر کے موجودہ قواعد میں بھی مخصوص شعبوں کی پیداوار کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کیلئے ویڈیو کیمروں، سینسرز اور دیگر آلات کے ذریعے ریئل ٹائم ڈیٹا حاصل کرنے، اسے ایف بی آر کے مرکزی کنٹرول روم تک منتقل کرنے اور پیداوار کا ڈیٹا محفوظ کرنے کا طریقہ کار موجود ہے۔

نئے انتظام کے تحت ایف بی آر کے مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے رجسٹرڈ کاروباری مراکز کے خلاف سیل کرنے کی کارروائی کی جا سکے گی۔ ضرورت پڑنے پر کاروباری مقام سیل کرنے کیلئے پولیس کی مدد بھی حاصل کی جا سکے گی۔

طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو یا اس سے اوپر کا افسر کاروباری ادارے کی عدم تعمیل سے متعلق تحریری رپورٹ متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو دے گا۔ کمشنر رپورٹ کی بنیاد پر معاملے کی انکوائری کر سکے گا اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد رپورٹ چیف کمشنر کو ارسال کی جائے گی۔

چیف کمشنر انکوائری رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کاروباری مرکز کو سیل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تحریری حکم جاری کرے گا۔ قواعد کے تحت ضرورت کے مطابق کاروباری مقام کا مکمل حصہ یا صرف مخصوص حصہ بھی سیل کیا جا سکے گا۔

ایف بی آر کے مطابق الیکٹرانک مانیٹرنگ کا بنیادی مقصد پیداوار، فروخت اور متعلقہ کاروباری سرگرمیوں کے ڈیٹا کو ریئل ٹائم بنیادوں پر ریکارڈ اور رپورٹ کرنا ہے تاکہ ٹیکس نظام میں دستاویز بندی اور شفافیت بہتر بنائی جا سکے۔ ایف بی آر پہلے ہی مختلف شعبوں میں ویڈیو اینالیٹکس اور الیکٹرانک مانیٹرنگ کے نظام متعارف کرا چکا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے مخصوص شعبوں میں الیکٹرانک مانیٹرنگ کیلئے عدم تعمیل کی صورت میں جرمانوں اور دیگر قانونی کارروائی کے ساتھ کاروباری مقامات سیل کرنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔

دوسری جانب کاروباری اداروں کیلئے 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ کا اقدام مانیٹرنگ اور انضمام کیلئے درکار ٹیکنالوجی پر ہونے والی سرمایہ کاری کی لاگت کو جزوی طور پر ٹیکس کریڈٹ کے ذریعے ایڈجسٹ کرنے کا طریقہ فراہم کرتا ہے۔ تاہم یہ سہولت صرف متعلقہ الیکٹرانک وسائل کی خریداری، تنصیب اور تنفیذ پر ہونے والی اہل سرمایہ کاری کیلئے ہے جبکہ آپریشن اور مینٹیننس کے اخراجات اس کریڈٹ میں شامل نہیں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں