ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

وفاقی آ ئینی عدالت نے نابالغوں کے جائیداد اور وراثتی حقوق کے تحفظ کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

وفاقی آ ئینی عدالت نے نابالغوں کے جائیداد اور وراثتی حقوق کے تحفظ کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

▫️وفاقی آئینی عدالت نے بہاولنگر جائیداد تنازع میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ازسرنو سماعت کا حکم دے دیا، خواتین، نابالغوں اور کمزور فریقوں کے لیے سخت قانونی تحفظات پر زور

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی آئینی عدالت نے نابالغوں کے جائیداد اور وراثتی حقوق کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامع قانونی اصول وضع کرتے ہوئے ملک بھر کی دیوانی اور ریونیو عدالتوں کو ہدایت کی ہے کہ بچوں اور دیگر کمزور فریقوں سے متعلق مقدمات میں غیر معمولی احتیاط اور سخت عدالتی جانچ کو یقینی بنایا جائے۔
چیف جسٹس امین الدین خان کے تحریر کردہ تفصیلی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ نابالغ کے قانونی اور مالی مفادات کا تحفظ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور کسی بھی مقدمے میں باضابطہ کارروائی آگے بڑھانے سے پہلے اس پہلو کا تعین ضروری ہے۔
عدالت نے تمام دیوانی اور ریونیو عدالتوں کو ہدایت کی کہ وہ مقدمے کے ابتدائی مرحلے میں یہ طے کریں کہ آیا کسی فریق کی عمر قانونی بلوغت سے کم تو نہیں۔ عدالتوں کو ضابطہ دیوانی 1908 کے آرڈر 32 کی دفعات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے واضح کیا کہ کسی نابالغ کے لیے سرپرست مقرر کرنے سے قبل عدالت کو اس بات پر مکمل اطمینان کرنا ہوگا کہ مجوزہ سرپرست کا مقدمے یا متنازع جائیداد میں کوئی ذاتی مفاد یا مفادات کا ٹکراؤ موجود نہیں اور وہ نابالغ کے قانونی حقوق کا مؤثر تحفظ کرسکتا ہے۔
فیصلے کے مطابق نابالغ کے جائیداد یا وراثتی حقوق پر اثر انداز ہونے والا کوئی بھی سمجھوتہ، تصفیہ یا رضامندی کی ڈگری اس وقت تک منظور نہیں کی جا سکتی جب تک عدالت آزادانہ طور پر یہ طے نہ کر لے کہ یہ قانونی، ضابطہ دیوانی سے مکمل مطابقت رکھنے والا اور حقیقی طور پر بچے کے بہترین مفاد میں ہے۔
عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ نابالغوں کی جائیداد یا وراثت سے متعلق مقدمات میں جہاں قابل اطلاق ہو، گارڈینز اینڈ وارڈز ایکٹ 1890 کی دفعات پر بھی لازمی عمل کیا جائے۔
فیصلے میں ججوں کو مزید متنبہ کیا گیا کہ ایسے مقدمات میں زیادہ سخت جانچ کی جائے جہاں کسی نابالغ کی نمائندگی ناخواندہ افراد، پردہ نشین خواتین یا دیگر کمزور فریق کر رہے ہوں۔ عدالت کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ پیش کیا گیا سمجھوتہ کسی دباؤ، غیر ضروری اثر و رسوخ، دھوکہ دہی یا قانونی خامی کا نتیجہ نہ ہو۔
یہ اہم اصول بہاولنگر سے متعلق ایک جائیداد تنازع کا فیصلہ کرتے ہوئے جاری کیے گئے۔ وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس کے ذریعے نابالغ بچوں اور ایک خاتون کے جائیداد اور وراثتی حقوق کو متاثر کرنے والی سمجھوتہ ڈگری بحال کی گئی تھی۔
عدالت نے نظرثانی عدالت کا سابقہ حکم بحال کر دیا، جس میں متنازع سمجھوتہ ڈگری کو منسوخ کیا گیا تھا، جبکہ مقدمے کی حقائق اور میرٹ کی بنیاد پر ازسرنو سماعت کا حکم بھی دیا گیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ نابالغوں کے حقوق سے متعلق مقدمات کو جلد بازی میں نمٹانا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ ہر عدالتی حکم میں یہ واضح ہونا چاہیے کہ عدالت نے آزادانہ طور پر اس امر کا جائزہ لیا ہے کہ فیصلہ نابالغ کے بہترین مفاد کا تحفظ کرتا ہے یا نہیں۔
عدالت نے مزید واضح کیا کہ کوئی عدالتی ڈگری ایسے معاہدے کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتی جو بنیادی طور پر قانون کے خلاف، ناقص یا لازمی قانونی تحفظات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طے کیا گیا ہو۔
فیصلے میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ خواتین اور نابالغوں کے جائیداد اور وراثتی حقوق کے تحفظ کے لیے موجود قانونی ضمانتوں کا درست اطلاق کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے وفاقی آئینی عدالت کی مداخلت ناگزیر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں