ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

وفاقی بجٹ  27-2026 سے خیبرپختونخوا میں رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کی بحالی کی امیدیں بڑھ گئیں

وفاقی بجٹ 27-2026 سے خیبرپختونخوا میں رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کی بحالی کی امیدیں بڑھ گئیں

▫️پراپرٹی ٹرانزیکشن ٹیکس میں مجوزہ کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے اور خرید و فروخت آسان ہونے کی توقع

پشاور | ری نیوز پاکستان
وفاقی بجٹ 27-2026 نے خیبرپختونخوا بھر میں پراپرٹی ڈیلرز، ٹھیکیداروں، بلڈرز اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد میں محتاط امید پیدا کر دی ہے، کیونکہ پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر مجوزہ ٹیکس ریلیف کو رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں کی بحالی اور نئی سرمایہ کاری کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
بجٹ تجاویز میں ٹیکس فائلرز کے لیے پراپرٹی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کو رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ تجاویز کے مطابق پراپرٹی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 2.5 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کیا جائے گا، جبکہ پراپرٹی فروخت پر ٹیکس 5.5 فیصد سے کم کر کے 2.75 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
صوبے کے بلڈرز اور ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے پراپرٹی مارکیٹ میں اعتماد بحال ہو سکتا ہے، جو گزشتہ چند برسوں سے زیادہ ٹیکسوں، مہنگائی، قوتِ خرید میں کمی اور سرمایہ کاری کی سست رفتاری کے باعث دباؤ کا شکار رہی ہے۔
نوشہرہ میں نج تعمیراتی کمپنی کے سی سی او وصال خان اور ارشاد خان نے پراپرٹی سے متعلق ٹیکسوں میں مجوزہ کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے پراپرٹی ٹرانزیکشنز نسبتاً آسان اور کم خرچ ہو جائیں گی۔ ٹیکسوں میں یہ کمی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں لین دین کو آسان بنائے گی اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
ان کے مطابق پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی کے فوائد صرف بلڈرز اور ڈویلپرز تک محدود نہیں رہتے، بلکہ تعمیراتی شعبہ سیمنٹ، سریا، پائپ، سینیٹری فٹنگز، بجلی کے سامان، فرنیچر، پینٹ، شیشہ، ٹائلز اور ٹرانسپورٹ سمیت کئی منسلک صنعتوں سے براہِ راست جڑا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تعمیراتی سرگرمیاں بڑھتی ہیں تو درجنوں صنعتوں کو فائدہ پہنچتا ہے اور ہنرمند و غیر ہنرمند مزدوروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
اسٹیک ہولڈرز کے مطابق مجوزہ ٹیکس ریلیف ان سرمایہ کاروں کو دوبارہ مارکیٹ کی طرف لا سکتا ہے جو زیادہ ٹرانزیکشن لاگت اور غیر یقینی صورتحال کے باعث محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے تھے۔ ان کا خیال ہے کہ ٹیکسوں میں کمی سے دستاویزی پراپرٹی لین دین میں اضافہ ہو سکتا ہے اور رسمی معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکتا ہے۔
رئیل اسٹیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ پراپرٹی سیکٹر پاکستان کی معیشت میں سرمایہ کاری، شہری ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی تعمیراتی سرگرمیاں مقامی مارکیٹوں، خاص طور پر پشاور، نوشہرہ، مردان، سوات، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر ابھرتے ہوئے شہری مراکز کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہیں۔
ٹھیکیداروں کے مطابق رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں کی بحالی سے دیہاڑی دار مزدوروں، مستریوں، الیکٹریشنز، پلمبرز، کارپینٹرز، پینٹرز اور ٹرانسپورٹ ورکرز کو بھی ریلیف ملے گا، جن کی آمدنی کا بڑا انحصار تعمیراتی منصوبوں پر ہوتا ہے۔
تاہم کاروباری حلقوں نے بجٹ پر نسبتاً محتاط ردعمل دیا ہے۔ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ بعض ریلیف اقدامات خوش آئند ہیں، تاہم سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور نجی شعبے کے اعتماد کو فروغ دینے کے لیے مزید مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔
سرحد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے سپر ٹیکس کے خاتمے اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کو سراہا، تاہم انہوں نے کہا کہ بلند ریونیو اور ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے عملی پالیسیوں اور مستقل مزاجی سے عمل درآمد ضروری ہوگا۔
سابق صدر سرحد چیمبر زاہد اللہ شنواری نے بھی کہا کہ بے روزگاری اور صنعتی سست روی جیسے مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، جبکہ طویل مدتی معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کار دوست پالیسیاں ناگزیر ہیں۔
ان تحفظات کے باوجود پراپرٹی اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کا مجموعی ردعمل مثبت رہا۔ ان کے مطابق پراپرٹی ٹیکسوں میں مجوزہ کمی مارکیٹ سرگرمیوں کی بحالی، سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔
بجٹ تجاویز پر عمل درآمد کے مرحلے میں تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ شعبے کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اصل امتحان یہ ہوگا کہ اعلان کردہ ریلیف مؤثر انداز میں نافذ ہوتا ہے یا نہیں، اور کیا یہ پراپرٹی مارکیٹ میں حقیقی تیزی واپس لانے میں کامیاب ہوتا ہے۔
فی الحال وفاقی بجٹ نے خیبرپختونخوا کے بلڈرز، ٹھیکیداروں، سرمایہ کاروں اور منسلک صنعتوں کے لیے نئی امید پیدا کی ہے، جہاں توقع کی جا رہی ہے کہ پراپرٹی ٹیکسوں میں کمی تعمیراتی سرگرمیوں کی بحالی اور وسیع تر معاشی استحکام میں مددگار ثابت ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں