ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

حکومت کا سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ، بینکوں کو اثاثوں تک رسائی دی جائے گی

حکومت کا سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ، بینکوں کو اثاثوں تک رسائی دی جائے گی

▫️ایسیٹ ریکوری اور مینجمنٹ یونٹس کو مضبوط بنایا جائے گا، نیب کو مزید خودمختاری دی جائے گی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان حکومت نے کرپشن اصلاحات کے تحت دسمبر 2026ء تک سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا، قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین کی تعیناتی کا طریقہ کار بہتر بنانے اور لوٹی گئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کےل...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
حکومت نے کرپشن اصلاحات کے تحت دسمبر 2026ء تک سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا، قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین کی تعیناتی کا طریقہ کار بہتر بنانے اور لوٹی گئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کےلیے عالمی معاہدوں میں بہتری کا پلان بھی ترتیب دے دیا۔
 وفاق نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو گورننس میں بہتری اور اینٹی کرپشن اصلاحات تیز کرنے کی یقین دہانی کرادی، دستیاب دستاویزات کے مطابق نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں پر مشتمل ٹاسک فورس قائم کی جائے گی، ایسیٹ ریکوری اور مینجمنٹ یونٹس کو مضبوط بنایا جائے گا۔
 اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرنے کا نظام بنایا جائے گا، بینکوں کو سرکاری افسران کے اثاثوں تک رسائی دی جائے گی، نیب کو مزید خودمختاری دی جائے گی، نیب کی کارکردگی رپورٹ جاری ہوگی، آئی ایم ایف کا چیئرمین نیب کی تقرری میں اپوزیشن کی نمائندگی اور کمیشن کے قیام پر زور ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں