ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

3 news articles

مفادِ عامہ کے منصوبوں کیلئے حکومت مالک کی رضامندی کے بغیر بھی زمین حاصل کر سکتی ہے : سپریم کورٹ

مفادِ عامہ کے منصوبوں کیلئے حکومت مالک کی رضامندی کے بغیر بھی زمین حاصل کر سکتی ہے : سپریم کورٹ

▫️20 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ زمین کے معاوضے کا تعین صرف سرکاری نرخوں پر نہیں بلکہ مارکیٹ ویلیو، مستقبل کے استعمال اور ترقی کے امکانات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
سپریم کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے زمین کے مالک کی رضامندی کے بغیر بھی جائیداد حاصل کر سکتی ہے، تاہم اس کے بدلے متاثرہ مالک کو مکمل، منصفانہ اور حقیقی مارکیٹ ویلیو کے مطابق معاوضہ دینا ریاست کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے واضح کیا کہ اراضی کے حصول کے معاملات میں صرف سرکاری ریٹ کو بنیاد نہیں بنایا جا سکتا بلکہ زمین کی اصل مارکیٹ قیمت، اس کے ممکنہ استعمال، مقام، مستقبل میں ترقی کے امکانات اور دیگر متعلقہ عوامل کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے تاکہ متاثرہ شہری کے ساتھ انصاف ہو سکے۔
یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے صوابی میں نہری منصوبے کے لیے حاصل کی گئی اراضی کے معاوضے سے متعلق مقدمے میں 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کی صورت میں جاری کیا۔ عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دائر تمام سول اپیلیں مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ اور ریفرنس کورٹ کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اس اصول کو بھی دہرایا کہ زمین کے معاوضے کا معیار "سونے کے بدلے سونا، تانبا نہیں" ہونا چاہیے۔ عدالت کے مطابق اس اصول کا مطلب یہ ہے کہ اگر ریاست عوامی مفاد میں کسی شہری کی زمین حاصل کرتی ہے تو اسے ایسا معاوضہ ادا کیا جائے جو زمین کے مالک کے حقیقی مالی نقصان کا مکمل ازالہ کر سکے، نہ کہ محض رسمی یا کم قیمت ادائیگی کی جائے۔
عدالت نے قرار دیا کہ اگر اراضی کے حصول کے عمل میں غیر معمولی تاخیر ہو جائے تو اس دوران زمین کی قیمت میں ہونے والے اضافے اور افراطِ زر کے اثرات کو بھی معاوضے کے تعین میں شامل کیا جانا چاہیے۔ بصورت دیگر متاثرہ شہری کو حقیقی مالی انصاف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ اگرچہ زمین کا حصول عوامی مفاد اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ضروری ہو سکتا ہے، لیکن ایسے منصوبوں کی تکمیل کے نام پر کسی شہری کو غیر منصفانہ مالی نقصان پہنچانا آئین اور قانون کی روح کے منافی ہے۔ ریاست ترقیاتی ضروریات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی پابند ہے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق صوابی میں نہری منصوبے کے لیے حاصل کی گئی اراضی کے مالکان نے سرکاری طور پر مقرر کیے گئے معاوضے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ریفرنس کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ریفرنس کورٹ نے دستیاب شواہد، زمین کی مارکیٹ ویلیو اور دیگر عوامل کی بنیاد پر معاوضے میں اضافہ کیا، جسے بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ان فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کیں، تاہم عدالتِ عظمیٰ نے حکومتی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ماتحت عدالتوں کے فیصلے قانون اور شواہد کے مطابق ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے زمین مالکان کے حق میں دیے گئے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت کی تمام سول اپیلیں خارج کر دیں۔
ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ مستقبل میں ملک بھر میں اراضی کے حصول، انفراسٹرکچر، نہری، شاہراہوں، ریل، توانائی اور دیگر عوامی منصوبوں کے لیے زمین کے معاوضے کے تعین میں ایک اہم قانونی نظیر ثابت ہو سکتا ہے، جس کے تحت متاثرہ مالکان کو صرف سرکاری قیمت کے بجائے حقیقی اور منصفانہ مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر معاوضہ دینے کے اصول کو مزید تقویت ملے گی۔
حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

▫️ نواب شاہ سے نوشہرو فیروز سیکشن کی تکنیکی جانچ مکمل، چار تعمیراتی کمپنیاں اور مشترکہ منصوبے مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے پر نااہل قرار

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد سکھر موٹروے (ایم سکس) کے سیکشن تھری کی تعمیر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کی تکنیکی جانچ مکمل کرلی ہے۔

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

▫️ اسٹامپ ڈیوٹی اور جائیداد منتقلی ٹیکس میں الگ الگ ترامیم، دونوں رعایتوں کے لیے قانونی شرائط مختلف ہوسکتی ہیں

پنجاب حکومت نے دو قانونی ترامیم کے ذریعے مخصوص قریبی رشتہ داروں کے درمیان جائیداد بطورِ ہبہ منتقل کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے جائیداد منتقلی ٹیکس سے چھوٹ متعارف کرادی ہے۔

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب حکومت نے یکم جنوری 2027 سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سینی ٹیشن فیس کے علیحدہ بل جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں