ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب میں یکم جولائی سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی، بغیر سرٹیفکیٹ زمین و جائیداد کی خرید و فروخت ممکن نہیں ہوگی

پنجاب میں یکم جولائی سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی، بغیر سرٹیفکیٹ زمین و جائیداد کی خرید و فروخت ممکن نہیں ہوگی

▫️فرد برائے بیع اور دیگر روایتی دستاویزات کی جگہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ نافذ، ملکیت اور قبضے کی بیک وقت تصدیق یقینی بنائی جائے گی، سرٹیفکیٹ کی فیس 950 روپے مقرر

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے اراضی نظام میں ایک بڑی اصلاح متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2026 سے پورے صوبے میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر زمین اور جائیداد کی کسی بھی قسم کی خرید و فروخت، انتقال یا دیگر لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس نئی پالیسی کے تحت فرد برائے بیع اور دیگر روایتی دستاویزات کی جگہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کو قانونی حیثیت دی جا رہی ہے، جس کا مقصد جائیداد کے لین دین کو زیادہ محفوظ، شفاف اور فراڈ سے پاک بنانا ہے۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، بورڈ آف ریونیو پنجاب کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا بنیادی مقصد شہریوں کی جائیداد کی ملکیت اور حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنانا، جعلسازی اور دوہری فروخت جیسے مسائل کا خاتمہ کرنا اور جدید ڈیجیٹل اراضی نظام کو فروغ دینا ہے۔
چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی طارق سبحانی نے کہا کہ 486 سال پرانے اراضی نظام میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی تاریخی اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں، جن سے جائیداد کی خرید و فروخت کے عمل میں شفافیت، اعتماد اور قانونی تحفظ میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں جدید، محفوظ اور عوام دوست لینڈ ریکارڈ نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ایک ایسا جدید ڈیجیٹل دستاویز ہے جو نہ صرف جائیداد کی ملکیت بلکہ قبضے کی بھی تصدیق کرتا ہے، جس سے خرید و فروخت کے دوران ممکنہ قانونی تنازعات اور فراڈ کے امکانات کم ہو جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت کے پیش نظر گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی فیس 950 روپے مقرر کی ہے۔ شہری اپنے قریبی اراضی ریکارڈ سنٹر سے رجوع کر کے مطلوبہ دستاویزات جمع کروا سکتے ہیں، جس کے بعد تصدیق کے عمل کی تکمیل پر انہیں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔
حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ یکم جولائی سے قبل اپنی جائیداد کا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں تاکہ مستقبل میں زمین یا جائیداد کے کسی بھی قانونی لین دین کے دوران انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں