ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

اسلام آباد ہائیکورٹ: وفاقی دارالحکومت کی تمام عمارتوں کا جامع فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کی درخواست پر وضاحت طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ: وفاقی دارالحکومت کی تمام عمارتوں کا جامع فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کی درخواست پر وضاحت طلب

▫️عدالت نے فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد پر سوال اٹھاتے ہوئے حکام کو بغیر لازمی این او سی چلنے والی عمارتوں کی نشاندہی اور خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت کردی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں فائر سیفٹی قوانین پر مؤثر عملدرآمد نہ ہونے پر وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام سے تفصیلی وضاحت طلب کرلی ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں فائر سیفٹی قوانین پر مؤثر عملدرآمد نہ ہونے پر وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام سے تفصیلی وضاحت طلب کرلی ہے۔ عدالت نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ آیا عمارتوں کو لازمی فائر سیفٹی کلیئرنس کے بغیر کام کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے وفاق اور دیگر فریقین کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد کی تمام عمارتوں کے جامع فائر سیفٹی آڈٹ سے متعلق درخواست پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ اور پیراوائز کمنٹس جمع کرائے جائیں۔ درخواست گزار نے فائر سیفٹی کا مطلوبہ این او سی حاصل نہ کرنے والی عمارتوں کو سیل کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔
یہ معاملہ 26 اگست کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں لگنے والی آگ کے بعد اہمیت اختیار کر گیا ہے، جس میں متعدد نومولود بچے جاں بحق ہوئے تھے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پمز کا واقعہ وفاقی دارالحکومت میں فائر سیفٹی اور انسانی جانوں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر عملدرآمد میں سنگین کمزوریوں کو ظاہر کرتا ہے۔
درخواست میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ تجارتی، رہائشی، تعلیمی اور طبی عمارتوں کو مبینہ طور پر فائر فائٹنگ آلات، ہنگامی اخراج کے راستوں اور لازمی فائر سیفٹی این او سی کے بغیر کیسے کام کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
درخواست گزار نے اسلام آباد فائر پریونشن اینڈ لائف سیفٹی ریگولیشنز 2010 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو عمارتوں کا معائنہ کرنے، خلاف ورزیوں کی نشاندہی، اصلاحی اقدامات کا حکم دینے اور مقررہ حفاظتی معیار پورا نہ کرنے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔
قوانین کے تحت ڈائریکٹر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ خطرناک قرار دی جانے والی عمارت کو خالی کرانے کا حکم دے سکتا ہے۔ حکم پر عمل نہ ہونے کی صورت میں پولیس کی مدد سے عمارت خالی کرائی جا سکتی ہے اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں اسے سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ صرف پمز واقعے کی تحقیقات تک معاملہ محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسلام آباد کی تمام عمارتوں کا جامع فائر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے۔ بغیر فائر سیفٹی این او سی والی عمارتوں کی نشاندہی اور ان کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کے ساتھ خلاف ورزی برقرار رہنے تک انہیں سیل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کو فائر سیفٹی این او سی سے مشروط کیا جائے، کیونکہ یہ ادارے ایسے افراد کو خدمات فراہم کرتے ہیں جنہیں خصوصی تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت بھی گزشتہ سال اس معاملے کا جائزہ لے چکی ہے۔ کمیٹی نے پمز کے معاملے پر وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کو خطوط بھی ارسال کیے تھے، تاہم بظاہر ان سفارشات پر مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
عدالت نے درخواست کو پمز آتشزدگی کے واقعے کی عدالتی تحقیقات سے متعلق ایک دوسرے مقدمے کے ساتھ منسلک کردیا۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے قرار دیا کہ اسی نوعیت کی ایک درخواست پر پہلے ہی حکم جاری ہو چکا ہے اور موجودہ درخواست میں بھی تقریباً وہی ریلیف طلب کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے دونوں مقدمات کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو بھی معاملے کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے سابقہ قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پر کیے گئے اقدامات کی تفصیلات، تفصیلی رپورٹ اور پیراوائز کمنٹس دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں