ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پانچ برس میں آئی پی پیز کو 13 ہزار 397 ارب روپے کی ادائیگیاں، مہنگی بجلی کی بڑی وجہ قرار

پانچ برس میں آئی پی پیز کو 13 ہزار 397 ارب روپے کی ادائیگیاں، مہنگی بجلی کی بڑی وجہ قرار

▫️فی یونٹ وصول ہونے والی رقم کا تقریباً 70 فیصد آئی پی پیز کو منتقل، بجلی پیدا نہ کرنے والے منصوبوں کو بھی کپیسٹی ادائیگیاں کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
گزشتہ پانچ برس کے دوران انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو مجموعی طور پر 13 ہزار 397 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں، جنہیں ملک میں بجلی کے بلند نرخوں اور صارفین کو موصول ہونے والے بھاری بلوں کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق بجلی صارفین سے فی یونٹ وصول کی جانے والی مجموعی رقم کا تقریباً 70 فیصد حصہ آئی پی پیز کو ادا کیا جاتا ہے۔ توانائی شعبے سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں شامل یہ بھاری مالی بوجھ بالآخر گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کو منتقل ہو جاتا ہے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پانچ سال کے دوران آئی پی پیز کو کی گئی مجموعی ادائیگیوں میں سے 7 ہزار 275 ارب روپے نجی بجلی گھروں کو بجلی کی پیداوار کی مد میں ادا کیے گئے۔ تاہم قابل ذکر رقم ایسے بجلی گھروں کو بھی دی گئی جنہوں نے متعلقہ مدت میں بجلی پیدا نہیں کی۔
بجلی پیدا نہ ہونے کے باوجود کی جانے والی ان ادائیگیوں کو کپیسٹی پیمنٹس کہا جاتا ہے۔ ان معاہدوں کے تحت حکومت یا بجلی خریدنے والے ادارے پاور پلانٹس کو ان کی دستیاب پیداواری صلاحیت کے عوض ادائیگی کے پابند ہوتے ہیں، چاہے ان سے بجلی خریدی جائے یا نہ خریدی جائے۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کے باوجود کپیسٹی پیمنٹس میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں بجلی کے مجموعی نرخ بلند رہے اور پیداواری لاگت میں ہونے والی کمی کا مکمل فائدہ صارفین تک منتقل نہیں ہو سکا۔
توانائی ماہرین کے مطابق آئی پی پیز کے معاہدوں، کپیسٹی چارجز، بجلی کی طلب میں کمی اور نظام میں موجود مالی و انتظامی مسائل نے پاور سیکٹر کے اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔ ان اخراجات کی وصولی بجلی کے نرخوں، سرچارجز اور دیگر مدات کے ذریعے صارفین سے کی جاتی ہے، جس کے باعث بجلی کے بل مسلسل عوامی اور صنعتی تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں