ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا ریلیف, وفاقی آ ئینی عدالت نے متنازع سیکشن 7E  کو کالعدم قرار دیدیا

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا ریلیف, وفاقی آ ئینی عدالت نے متنازع سیکشن 7E کو کالعدم قرار دیدیا

▫️ ایف بی آر کی تمام اپیلیں خارج، سیکشن 7E کے تحت اقدامات بھی غیر مؤثر قرار ، فیصلے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا، چیف جسٹس امین الدین خان

اسلام آباد: ری نیوز پاکستان
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا ریلیف، وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے متنازع سیکشن 7E کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا ۔ عدالت نے اس سیکشن کی بحالی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تمام اپیلیں بھی خارج کر دیں جبکہ سیکشن 7E کے تحت ایف بی آر کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات کو بھی غیر مؤثر قرار دے دیا گیا۔
چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ 30 اپریل 2026 کو محفوظ کیا تھا، جسے آج سنایا گیا۔
یاد رہے کہ سیکشن 7E کے تحت غیر منقولہ جائیداد، جیسے پلاٹس، مکانات، دکانوں اور دیگر پراپرٹی پر ایک متنازع ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ اس قانون کے مطابق جائیداد کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے 5 فیصد کو “فرض شدہ آمدنی” (Deemed Income) تصور کیا جاتا تھا اور اس پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا جاتا تھا، جو مجموعی طور پر جائیداد کی مالیت کا تقریباً 1 فیصد بنتا تھا۔
اس قانون کے تحت ایسے پلاٹس اور جائیدادیں بھی ٹیکس کے دائرے میں لائی گئی تھیں جو زیرِ استعمال نہیں تھیں، جس پر عوام اور رئیل اسٹیٹ شعبے کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا۔
سیکشن 7E کے خلاف ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ پشاور ہائی کورٹ، بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس قانون کو کالعدم قرار دیا تھا، جبکہ لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعض فیصلوں میں اسے آئین کے مطابق بھی قرار دیا گیا تھا۔
ان متضاد عدالتی فیصلوں کے بعد معاملہ وفاقی آئینی عدالت میں پہنچا، جہاں شہریوں نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔ عدالت نے شہریوں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیکشن 7E آئینی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔
قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد ایف بی آر کو سیکشن 7E کے تحت وصول کیے گئے ٹیکس، جاری نوٹسز اور دیگر کارروائیوں کے حوالے سے نئی حکمتِ عملی اختیار کرنا پڑ سکتی ہے۔ دوسری جانب رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ حلقوں نے اس فیصلے کو سرمایہ کاری کے فروغ اور پراپرٹی مارکیٹ کے استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔
ماضی میں اس قانون کے تحت بعض خصوصی استثنیٰ بھی موجود تھے، جن میں ایسے افراد شامل تھے جن کی جائیداد کے دستاویزات میں “شہید” یا پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء کے ورثاء کے طور پر اندراج موجود ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں