ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

نیٹ میٹرنگ کے پرانے درخواست گزاروں کیلئے بڑی پیش رفت، نیپرا نے زیر التوا کنکشنز کا ریکارڈ طلب کرلیا

نیٹ میٹرنگ کے پرانے درخواست گزاروں کیلئے بڑی پیش رفت، نیپرا نے زیر التوا کنکشنز کا ریکارڈ طلب کرلیا

▫️9 فروری 2026 سے پہلے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے باوجود زیر التوا کنکشنز کی جانچ اور بلنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت، ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین شامل

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
نیٹ میٹرنگ کے پرانے درخواست گزاروں کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیپرا نے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی( پی آئی ٹی سی) کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک میں زیر التوا نیٹ میٹرنگ کنکشنز کا ریکارڈ چیک کرکے انہیں بلنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ معاملہ خاص طور پر ایسے صارفین سے متعلق ہے جن کے نیٹ میٹرنگ کنکشن 9 فروری 2026 سے پہلے زیر التوا تھے، حالانکہ وہ 2015 کے نیٹ میٹرنگ قواعد کے تحت ضروری کارروائی مکمل کرچکے تھے۔
نیپرا کے مطابق ان معاملات میں ایسے صارفین بھی شامل ہیں جنہوں نے ڈیمانڈ نوٹس کی رقم ادا کردی تھی، میٹر تبدیل یا دوبارہ پروگرام کیا جاچکا تھا اور جہاں ضروری تھا وہاں میٹر چینج آرڈر بھی جاری ہوچکا تھا، لیکن اس کے باوجود ان کا نیٹ میٹرنگ کنکشن مکمل نہیں کیا گیا۔
نیپرا رجسٹرار نے پی آئی ٹی سی کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ریکارڈ کی جانچ کرکے ایسے تمام زیر التوا کنکشنز کو بلنگ سسٹم اور متعلقہ سافٹ ویئر میں اپ ڈیٹ کیا جائے اور یہ عمل مزید تاخیر کے بغیر مکمل کیا جائے۔
نیپرا نے اس سے قبل 31 جولائی 2026 کو بھی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کو اپنے ریکارڈ کی مکمل جانچ اور ایسے زیر التوا کنکشنز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم معاملہ مکمل طور پر حل نہ ہونے پر اب پی آئی ٹی سی کو براہ راست ریکارڈ چیک کرنے کا کہا گیا ہے۔
یہ پیش رفت نئے پروزیومر قواعد 2026 کے بعد پرانے نیٹ میٹرنگ صارفین اور درخواست گزاروں کے حقوق سے متعلق جاری بحث کے دوران سامنے آئی ہے۔
حکومت بھی اس سے قبل نیپرا سے کہہ چکی ہے کہ 9 فروری 2026 تک موجود پرانے نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں اور انہیں حاصل سہولتوں کے تحفظ کا معاملہ دوبارہ دیکھا جائے۔
تازہ ہدایت ان صارفین کیلئے اہم ہوسکتی ہے جنہوں نے مقررہ تاریخ سے پہلے ضروری کارروائی مکمل کرلی تھی لیکن انتظامی یا سسٹم میں تاخیر کے باعث ان کا نیٹ میٹرنگ کنکشن ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں