ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

مریم نواز نے واہگہ بارڈر پر جدید ارینا کا افتتاح کر دیا

مریم نواز نے واہگہ بارڈر پر جدید ارینا کا افتتاح کر دیا

▫ نشستوں کی تعداد بڑھا کر 25 ہزار کر دی گئی ▫ تقریبِ پرچم کشائی کو مزید منظم اور عوام دوست بنانے کا اعلان

لاہور : ری نیوز پاکستان│ ReNews Pakistan وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واہگہ بارڈر پر تعمیر کیے گئے جدید ارینا کا باضابطہ افتتاح کر دیا، جس کے بعد روزانہ منعقد ہونے والی تقریبِ پرچم کشائی دیکھنے کے لیے آنے والے شہریوں اور سیاحوں کی سہول...

لاہور : ری نیوز پاکستان│ ReNews Pakistan وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واہگہ بارڈر پر تعمیر کیے گئے جدید ارینا کا باضابطہ افتتاح کر دیا، جس کے بعد روزانہ منعقد ہونے والی تقریبِ پرچم کشائی دیکھنے کے لیے آنے والے شہریوں اور سیاحوں کی سہولت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ نئے ارینا میں نشستوں کی مجموعی تعداد بڑھا کر 25 ہزار کر دی گئی ہے، جس سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ شائقین اس قومی اور علامتی تقریب کو بیک وقت دیکھ سکیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ واہگہ بارڈر پاکستان کی قومی شناخت، وقار اور حب الوطنی کے جذبے کی ایک مضبوط علامت ہے، جہاں روزانہ ملک بھر سے شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ارینا کی تعمیر اور نشستوں میں اضافے سے نہ صرف عوام کو بہتر اور محفوظ ماحول میسر آئے گا بلکہ دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت اور منظم تشخص بھی اجاگر ہو گا۔ مریم نواز نے بتایا کہ ارینا میں سیکیورٹی، نظم و ضبط، داخلی اور خارجی راستوں، نشستوں کی ترتیب اور عوامی سہولیات کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ واہگہ بارڈر پر آنے والے شہریوں اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ یہ مقام ہر آنے والے کے لیے ایک یادگار اور خوشگوار تجربہ بن سکے۔ تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ارینا کا تفصیلی معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت قومی مقامات کی بہتری اور عوامی سہولیات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں