ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

مریم نواز کا 'بلیو اکانومی پروگرام، کے تحت بنجر زمینوں کو آبی زراعت کے مراکز میں تبدیل کرنے کا عزم

مریم نواز کا 'بلیو اکانومی پروگرام، کے تحت بنجر زمینوں کو آبی زراعت کے مراکز میں تبدیل کرنے کا عزم

سرگودھا میں 118 تالابوں کی کھدائی، 116 ٹیوب ویلز کی تنصیب اور 365 ایکڑ پر لینڈ کلیئرنگ اور سروے مکمل کر لیا گیا

لاہور | ری نیوز پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز نے صوبے بھر کی بنجر زمینوں کو ‘بلیو اکانومی پروگرام’ کے تحت پیداواری معاشی زونز میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جھینگا فارمنگ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلیٰ...

لاہور | ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز نے صوبے بھر کی بنجر زمینوں کو ‘بلیو اکانومی پروگرام’ کے تحت پیداواری معاشی زونز میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
جھینگا فارمنگ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے سرگودھا اسٹیٹ، علی والا اور شاہ گڑھ میں کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔
سرگودھا منصوبے میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں 118 تالابوں کی کھدائی، 116 ٹیوب ویلز کی تنصیب اور 365 ایکڑ پر لینڈ کلیئرنگ اور سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ گودام کی تعمیر 90 فیصد مکمل ہو چکی ہے جبکہ ایڈمن بلاک اور فیڈ سٹور پر کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ منصوبہ مجموعی طور پر 500 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے۔
علی والا جھینگا اسٹیٹ میں 1,267 ایکڑ میں سے 90 فیصد رقبہ صاف کر لیا گیا ہے۔ 737 میں سے 642 تالابوں کی کھدائی مکمل ہو چکی ہے جبکہ نکاسی آب کا نظام 91 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے۔ ایم ڈی سی ڈرینز کی کھدائی مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ 9 ہزار میٹر طویل سڑکوں کا نیٹ ورک بھی تیار کیا جا چکا ہے۔ مٹی بھرائی کا کام 80 فیصد مکمل ہے اور ایڈمن آفس، ہاسٹل، گودام اور مزدور رہائش گاہوں کی بنیادیں ڈال دی گئی ہیں۔
شاہ گڑھ جھینگا فارم میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جہاں پانی کی فراہمی کا نظام 90 فیصد، بجلی کی فراہمی 95 فیصد اور رسائی سڑک کی تعمیر 97 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ ماہرین نے اپنی رپورٹس حکام کو پیش کر دی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی آبی زراعت اور جھینگا فارمنگ کے فروغ سے نہ صرف بنجر زمینوں کو قابلِ استعمال بنایا جا سکے گا بلکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلیو اکانومی پروگرام پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا سرکاری اقدام ہے جس کے تحت جھینگا فارمنگ کے لیے جدید سائنسی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی کا درجہ حرارت اس مقصد کے لیے موزوں پایا گیا ہے جبکہ خوراک اور سپلیمنٹس کے استعمال سے پیداوار اور معیار میں حوصلہ افزا بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ اقدام پنجاب کو آبی زراعت کے ایک اہم مرکز میں تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں