تاریخ اشاعت: September 12, 2026 - 12:01 PM
NAB Recovers Rs 1.86 Billion Worth of Land from Peshawar’s Khazana Greens
نیب خیبر پختونخوا کی کارروائی، خزانہ گرینز پشاور سے 1.86 ارب روپے مالیت کی 66 کنال سے زائد اراضی واگزار
▫️ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین ٹی ایم اے شاہ عالم کے نام منتقل کر دی گئی
پشاور | ری نیوز پاکستانقومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوامی سہولیات کے لیے مختص 66 کنال 11 مرلہ اراضی واگزار کرا کے ٹی ایم اے شاہ عالم کے نام منتقل کردی۔
قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوامی سہولیات کے لیے مختص 66 کنال 11 مرلہ اراضی واگزار کرا کے ٹی ایم اے شاہ عالم کے نام منتقل کردی۔
نیب خیبر پختونخوا کے مطابق واگزار کرائی گئی اراضی کی موجودہ مارکیٹ مالیت تقریباً 1 ارب 86 کروڑ 34 لاکھ روپے ہے۔ یہ زمین موضع خزانہ، تحصیل شاہ عالم، ضلع پشاور میں واقع خزانہ گرینز ہاؤسنگ سوسائٹی میں مختص کی گئی تھی۔
ادارے کے مطابق اراضی کی منتقلی کے بعد ٹی ایم اے شاہ عالم کے حق میں باقاعدہ انتقال بھی درج کردیا گیا ہے۔ یہ کارروائی نجی ہاؤسنگ سکیموں میں عوامی سہولیات کے لیے مختص اراضی کے تحفظ اور اسے متعلقہ سرکاری اداروں کے حوالے کرنے کی جاری مہم کا حصہ ہے۔
نیب خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ایل یو بی سی اے کے تعاون سے ایسی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ پارکس، سڑکوں، قبرستانوں اور دیگر شہری سہولیات کے لیے مختص زمین کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔