ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا سی ڈی اے کو زیرِ التوا معاوضہ کیسز فوری نمٹانے کا حکم

E12 سمیت تمام متاثرہ سیکٹرز کے مسائل پر 2 دسمبر کو اہم اجلاس طلب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کی زمین اور تعمیر شدہ جائیداد کے تمام زیرِ التوا معاوضہ کیسز فوری طور پر نمٹائے جائیں اور غیر ضروری تاخیر ختم کی جائے۔ کمیٹی کا اجل...

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کی زمین اور تعمیر شدہ جائیداد کے تمام زیرِ التوا معاوضہ کیسز فوری طور پر نمٹائے جائیں اور غیر ضروری تاخیر ختم کی جائے۔

کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی راجا خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت ہوا جس میں ایم این ایز انجم عقیل خان اور ملک ابرار احمد کے توجہ دلاؤ نوٹس پر غور کیا گیا۔ نوٹس میں سیکٹرز E12، C13، C14، C15، C16 اور H16 میں معاوضوں میں تاخیر کا مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹر E12 کی زمین 1970 اور 1980 کی دہائی میں حاصل کی گئی تھی مگر متعدد معاوضہ کیسز آج تک حل نہیں ہو سکے جس کے باعث ترقیاتی کام 36 برس بعد بھی مکمل نہیں ہو پایا۔ چند سب سیکٹرز میں کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی حصے تعمیر شدہ جائیداد کے تنازعات کے باعث تاخیر کا شکار ہیں۔

سی ڈی اے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ متعلقہ ارکان اسمبلی سے میٹنگ ہو چکی ہے تاہم مزید مشاورت ضروری ہے۔ کمیٹی نے چیئرمین کو 2 دسمبر 2025 کو ایم این ایز انجم عقیل، ابرار احمد، عقیل ملک اور سید رفیع اللہ کے ساتھ اجلاس بلانے اور آئندہ میٹنگ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ دیگر متاثرہ سیکٹرز 2008 میں “لینڈ شیئرنگ فارمولے” کے تحت حاصل کیے گئے تھے جس کے تحت چار کنال کے بدلے ایک کنال تیار شدہ پلاٹ دینا تھا، تاہم Built up Property کے بیشتر کیسز تاحال زیرِ التوا ہیں۔

اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کے ملازمین کی کم از کم سرکاری اجرت کی عدم ادائیگی کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا۔ ایم این اے سید رفیع اللہ نے کہا کہ مزدوروں کی تنخواہیں براہ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں۔ کمیٹی نے سی ڈی اے کو کم از کم اجرت کی ادائیگی اور بینک ٹرانسفر کو یقینی بنانے کا حکم دیا جس پر سی ڈی اے نے عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔

بلیو ایریا میں فوڈ اسٹریٹ کے قیام سے متعلق پیش رفت بھی اجلاس میں زیر بحث آئی۔ کمیٹی نے چیئرمین سی ڈی اے کو تاجر برادری سے مشاورت کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

کمیٹی نے IBECHS اور گلبرگ گرینز کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو واجبات کی فوری ادائیگی، گیس پائپ لائنوں اور دیہی سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے اور تمام ضروری این او سی کے حصول کی ہدایات جاری کیں۔ گلبرگ گرینز اور گلبرگ ریذیڈنشیا کے پلاٹس کی مکمل تفصیل طلب کر لی گئی ہے۔

اجلاس میں بنی گالہ تھانے کے ایس ایچ او کے مبینہ ناروا رویے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ ایم این اے سید رفیع اللہ نے کہا کہ یہ معاملہ ذاتی نوعیت کا نہیں بلکہ پارلیمانی وقار سے متعلق ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ غیر تسلی بخش ہے
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں