ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گلگت بلتستان میں نئے روڈ پراجیکٹس کی منظوری دے دی

▫️استور تا چلم چوکی اور سکردو تا دیوسائی سمیت اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے شمالی علاقوں میں رابطہ کاری کو بہتر بنانے اور سیاحت کے فروغ کیلئے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں متعدد نئے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلے وفاقی وزیر برائے م...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے شمالی علاقوں میں رابطہ کاری کو بہتر بنانے اور سیاحت کے فروغ کیلئے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں متعدد نئے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلے وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیے گئے، جس میں خطے کی ترقیاتی ضروریات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں 54 کلومیٹر طویل استور تا چلم چوکی روڈ اور 31 کلومیٹر طویل سکردو تا دیوسائی سڑک کی منظوری دی گئی۔ ان منصوبوں کا مقصد دور دراز اور سیاحتی اہمیت کے حامل علاقوں تک رسائی کو آسان بنانا اور مقامی معیشت کو فروغ دینا ہے۔
مزید برآں، نلتر سکیئنک لیک تک 36 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی، جو قراقرم ہائی وے کو اس خوبصورت سیاحتی مقام سے منسلک کرے گی۔ اسی طرح اپر کچورا، باشو اور شگر کے علاقوں میں بھی نئی سڑکوں کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ 12 کلومیٹر طویل ایک روڈ فیری میڈوز تک رسائی بہتر بنانے کیلئے تعمیر کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ تمام نئی سڑکوں کی کم از کم چوڑائی 7.3 میٹر رکھی جائے تاکہ پہاڑی علاقوں میں محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ تنگ سڑکوں کو وسیع اور پختہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
وزیر مواصلات نے زور دیا کہ مضبوط سڑک رابطے نہ صرف سیاحت کے فروغ کیلئے ضروری ہیں بلکہ گلگت بلتستان میں معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور تفصیلی پراجیکٹ بریفنگز تیار کی جائیں۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں