ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اور ریونیو سروسز کی نئی فیسیں نافذ

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اور ریونیو سروسز کی نئی فیسیں نافذ

▫️پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کی مختلف سروسز اور ریونیو کورٹس مینجمنٹ سسٹم کے نئے فیس سٹرکچر پر عملدرآمد شروع

لاہور | ری نیوز پاکستان
حکومت پنجاب نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی زمینوں کے ریکارڈ اور ریونیو سے متعلق مختلف خدمات کے لیے نئے فیس سٹرکچر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کی متعدد سروسز، ریونیو کورٹس مینجمنٹ سسٹم اور ای رجسٹریشن سے متعلق نئی فیسوں کا فوری نفاذ کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق نئی فیسوں کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو جدید، شفاف اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنا، لینڈ ریکارڈ کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور ڈیجیٹل سہولیات کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان آئے بغیر بھی زمینوں سے متعلق متعدد قانونی اور انتظامی امور انجام دینے میں آسانی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ای رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے بیرونِ ملک موجود پاکستانی سفارت خانوں اور فارن مشنز کو لوکل کمیشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 100 امریکی ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔ یہ فیس ان معاملات میں وصول کی جائے گی جہاں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ای رجسٹریشن کے ذریعے قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔
حکام کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی مختلف خدمات اور ریونیو کورٹس مینجمنٹ سسٹم کے لیے مقرر کی گئی نئی فیسیں بھی نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی نافذ العمل ہو گئی ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے فیس اسٹرکچر پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل لینڈ مینجمنٹ اور ای رجسٹریشن نظام کو مزید مضبوط بنانے سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جائیداد کے لین دین، ریکارڈ کی تصدیق اور قانونی کارروائیوں کا عمل زیادہ آسان، شفاف اور تیز ہو سکے گا، جس سے سرمایہ کاری کے ماحول میں بھی بہتری آنے کی توقع ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں