تاریخ اشاعت: April 4, 2026 - 10:45 AM
Ownership of Property Cannot Be Established Solely on the Basis of an Agreement, Rules Supreme Court
محض معاہدے کی بنیاد پر جائیداد کی ملکیت کا دعویٰ ثابت نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
▫️سی ڈی اے کے ریکارڈ میں تھرڈ پارٹی حقوق کی منتقلی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، عدالت نے پلاٹ بارے 26 سالہ پرانا تنازع نمٹادیا
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ محض معاہدے کی بنیاد پر جائیداد کی ملکیت کا دعویٰ ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے رپورٹنگ کے لیے منظور شدہ تحریری تفصیلی فیصلہ کے مطابق سپریم کورٹ نے اس...
سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ محض معاہدے کی بنیاد پر جائیداد کی ملکیت کا دعویٰ ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے رپورٹنگ کے لیے منظور شدہ تحریری تفصیلی فیصلہ کے مطابق سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر E-12 میں واقع پلاٹ سے متعلق 26 سالہ پرانے تنازع کا فیصلہ سناتے ہوئے مدعی کا دعویٰ خارج کر دیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ قانونِ شہادت کے تحت معاہدے کے گواہان کو عدالت میں پیش کرنا لازمی ہے اور اگر مدعی گواہ پیش نہ کرے تو عدالت اس سے منفی تاثر لے گی۔ عدالت نے مزید کہا کہ گواہ پیش نہ کرنے کا مطلب یہ تصور کیا جا سکتا ہے کہ گواہ مدعی کے مؤقف کے حق میں نہیں تھے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت محض اس بنیاد پر ریلیف دینے کی پابند نہیں کہ دعویٰ بظاہر قانون کے مطابق ہو بلکہ مقدمے کے تمام حالات و واقعات کو مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی قرار دیا کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڈ میں تھرڈ پارٹی حقوق کی منتقلی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی سیکٹر E-12 کے پلاٹ سے متعلق 26 سالہ پرانا تنازع اپنے انجام کو پہنچ گیا۔