تاریخ اشاعت: October 5, 2026 - 1:01 PM
Pakistan Expected to Receive $530 Million in IMF Climate Financing
پاکستاں کو آئی ایم ایف سے کلائمٹ فنانسنگ کیلئے 53 کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ
▫️ فنڈز کو رواں مالی سال کے سالانہ قرض پلان کا حصہ بنا دیا گیا
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانپاکستان کو رواں مالی سال27-2026 کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ سے کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں تقریباً 53 کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پاکستان کو رواں مالی سال27-2026 کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ سے کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں تقریباً 53 کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے متوقع کلائمیٹ فنانسنگ فنڈز کو رواں مالی سال کے سالانہ قرض پلان کا حصہ بنا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلائمٹ فنانسنگ کی مد میں متوقع 53 کروڑ ڈالر کی رقم آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت ملنے والے فنڈز سے الگ ہوگی۔
وزارت خزانہ نے اس متوقع رقم کو مالی سال 2026-27 کیلئے بیرونی قرض اور فنانسنگ کے سالانہ تخمینوں میں شامل کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کو سالانہ قرض پلان میں شامل کرنے کا مقصد رواں مالی سال کے دوران متوقع بیرونی مالی وسائل کو جامع انداز میں مالیاتی منصوبہ بندی کا حصہ بنانا ہے۔
آئی ایم ایف سے متوقع کلائمیٹ فنانسنگ پاکستان کی مجموعی بیرونی فنانسنگ ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ہوگی، تاہم یہ رقم مرکزی 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہونے والی ادائیگیوں کے علاوہ ہوگی۔